Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • دنیا
  • بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی کیوں میدان میں آگئے۔۔۔؟
  • دنیا

بھارتی ٹائیکون مکیش امبانی کیوں میدان میں آگئے۔۔۔؟

S.D. جون 23, 2025
Mukesh ambani

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) انڈیا کی بیوریج انڈسٹری میں قائم پیپسی اور کوکا کولا کی اجارہ داری کو ختم کرنے کے لئے مکیش امبانی نے میدان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کے لئے انھوں نےاربوں روپے کی سرمایہ کاری کاعندیہ دیا ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس کنزیومر پروڈکٹس لمیٹڈ( آر سی پی ایل ) نے بھارتی بیوریج انڈسٹری میں بھاری سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئےآنے والے ایک سے ڈیڑھ سال میں اس شعبے میں 8 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری کاامکان ظاہر کیا ہے۔

ریلائنس کنزیومر اس بھاری سرمایہ کاری کے ذریعے مارکیٹ میں اپنی گرفت مضبوط کرنا چاہتی ہے۔ کمپنی کا مقصد کو کا کولا او ر اور پیپسی جیسی بڑی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرنا ہے ،میڈیا کے مطابق مطابق کمپنی اس سرمایہ کاری سے ملک بھر میں ایک درجن کے قریب فیکٹریاں لگائے گی،منصوبے میں کچھ میں دوسری کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ،کمپنی ذرائع کے مطابق یہ آر سی پی ایل کی اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہوگی۔ واضح رہے کہ آر سی پی ایل نے2022 میں ریلائنس ریٹیل وینچرز کی ذیلی کمپنی کے طور پر کام شروع کیا تھا،فروری میں ریلائنس نے گوہاٹی میں ایک پلانٹ شروع کیا تھا جو مقامی کمپنی جیریچو فوڈس اینڈ بیورجیز ایل ایل پی ساتھ مل کر قائم کیا گیا ہے۔ اس پلانٹ میں سافٹ ڈرنکس اور پانی تیار کیا جاتا ہےجو شمال مشرقی علاقے کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ کمپنی اب بہار میں بھی ایک اور پلانٹ لگانے جا رہی ہے۔ فی الحال کیمپا اور دیگر مشروبات کے 8 پلانٹس میں تیار کئے جا رہے ہیں ۔ یہ تمام پلانٹس شراکت داری کی بنیاد پر قائم کئے گئے ہیں یعنی ان میں ریلائنس کے ساتھ دیگر کمپنیوں نے بھی سرمایہ لگایا ہے۔

ریلائنس کنزیومر کے بیوریج پورٹ فولیو میں کئی برانڈز شامل ہیں ، جن میں کیمپا کولا، اورنج اور لیمو جیسے فلیورز شامل ہیں۔ ریلائنس کنزیومر نے سری لنکا کے سابق کرکٹر متھیا مرلی دھرن کے ساتھ شراکت داری بھی کی ہے۔ اس شراکت داری کے تحت اسپنر اسپورٹس ڈرنک تیار اور فروخت کیا جائے گا جو250ملی لیٹر کی بوتل میں صرف10 روپے میں دستیاب ہوگا۔ یہ پیپسی کے گٹوریڈ اور اسٹنگ جیسے برانڈز کے مقابلے میں کافی سستا ہے۔ کمپنی چاہتی ہے کہ مارچ 2027 تک اس کے تمام کنزیومر پروڈکٹس پورے ملک میں دستیاب ہوں۔

Post navigation

Previous: کراچی کے 70 فیصد کرائم میں کون ملوث ہے ۔۔۔؟
Next: فلم سردار جی 3 نے پاکستان میں ریکارڈ توڑ کامیابی کیوں حاصل کی۔

Related News

uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026
ahsan.iqbal2
  • دنیا

پاک ،بنگلہ دیش تجارتی فورم کے قیام کی تجویز

S.D. فروری 18, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026