

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)قومی ایئر لائن نے اسلام آباد کے بعد لاہور سے بھی پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے ، ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی۔ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے ،ترجمان کے مطابق قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا اغاز کرے گی