Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • شو باز دولت مندوں کی نگرانی ،سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے والے ہو جائیں ہوشیار۔
  • پاکستان

شو باز دولت مندوں کی نگرانی ،سوشل میڈیا پر پوسٹ لگانے والے ہو جائیں ہوشیار۔

S.D. اکتوبر 5, 2025
fbr2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) پاکستانی شو باز دولت مند جوکہ پرتعیش اورعیش و عشرت کی زندگی گذار رہے ہیں لیکن اپنی آمدنی پر حکومت کو ٹیکس ادا نہیں کرتے ،ایف بی آر نے ان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لئے سوشل میڈیا کی نگرانی شروع کر دی ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اس مقصد کے لئے ’’لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل‘‘ قائم کیا گیا ہے جوکہ سوشل میڈیا پر فضول خرچ اور شاہانہ پوسٹ ڈالنےوالے افراد کی نشاندہی کرے گا، ایف بی آر کے اس خصوصی سیل نے ،فیس بک، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر پوسٹس کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے،تاکہ وہ افراد اور شخصیات جوکہ بڑی بڑی گاڑیوں، غیر ملکی دوروں ، کی تشہیر کرتے ہیں یا پھر شادی بیاہ کی مہنگی ترین تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے ، بچوں کی تقریبات اور سال گرہ یا ڈانس وغیرہ کی پارٹیوں میں نوٹ نچھاور کرتے نظر آتے ہیں ،ان افراد کا ڈیٹا لیکر چیک کیا جائے ، اگر وہ ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں تو انھیں ٹیکس نیٹ میں لایا جائے اور اگر ٹیکس نیٹ میں ہیں لیکن ان کے مالی گوشواروں ان کے طرزِ زندگی سے مطابقت نہیں رکھتے تو ان کے خلاف ٹیکس چوری کے کیس بنائیں جائیں

،ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ یہ مانیٹرنگ سیل ایک ماہ قبل ہی قائم کیا گیا ہے۔ اس کے مینڈیٹ میں شامل ہے کہ وہ”اہم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیٹا کو منظم انداز میں مانیٹر، جانچ اور تجزیہ کرے، اور ایسے افراد کی نشاندہی کرے جو دولت کی نمائش کرتے ہیں مگر یا تو ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ نہیں یا ان کی آمدنی ان کے اخراجات اور اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔”دستاویز کے مطابق یہ سیل مشتبہ افراد کے ڈیجیٹل پروفائلز تیار کرے گا، ان کے طرزِ زندگی کے پیچھے موجود رقوم کا اندازہ لگائے گا، اور ایسی رپورٹس تیار کرے گا جو ٹیکس یا منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں استعمال ہو سکیں۔اس میں شواہد کا مرکزی ڈیٹا بیس رکھا جائے گا، جس میں اسکرین شاٹس اور ٹائم اسٹیمپس شامل ہوں گے،ایف بی آر حکام کے مطابق ’’لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل‘‘ بیورو کریسی اور چند اہم محکموں کے اہلکاروں کی بھی نگرانی کرے گا،خصوصی سیل کی ٹیم نے بڑی بڑی قیمتی گاڑیوں، مہنگی جائیدادوں کے وی لاگز، اور انفلوئنسرز کی پرتعیش طرزِ زندگی سے متعلق ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا ہے ،اور کئی افراد کی فہرست بھی تیار کی ہے ، حکام کے مطابق متعدد فائلیں مزید چھان بین کے لیے شارٹ لسٹ کر لی گئی ہیں،ایف بی آر ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر توجہ مرکوز کرنے سے تیز رفتار نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔


Post navigation

Previous: آٹو انڈسٹری میں ایک اور بڑے گروپ کی انٹری
Next: سپر اسٹار شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑنے والا اسٹار

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0