Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • عوام تیار ہو جائیں،صنعتوں کے لئے بجلی پیکج ،گھریلو صارفین سے وصول کیا جائے گا
  • پاکستان

عوام تیار ہو جائیں،صنعتوں کے لئے بجلی پیکج ،گھریلو صارفین سے وصول کیا جائے گا

S.D. فروری 7, 2026
electricity.pole2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ )عوام ہو جائیں تیار، صنعتوں کے لئے بجلی سستی ،گھریلو صارفین کے لئے مہنگی ،حکومت کی جانب سے صنعتوں کو فراہم کیا جانے والاریلف پیکج ،گھریلو صارفین سے وصول کر کے دیا جائے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے حکومت نے 2 کروڑ 85 لاکھ سے زائد گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 روپے سے 675 روپے تک فکسڈ چارج عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس کے ذریعے تقریباً 125 ارب روپے جمع کیے جائیں گے اور اس 125 ارب روپے سے صنعتی صارفین کو فی یونٹ 4.04 روپے فی یونٹ بجلی سستی فراہم کی جائے گی۔نظرثانی شدہ شیڈول آف ٹیرف جمعہ کی شام نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو جمع کرا دیا گیا ہے ،توقع ہے کہ نیپرا میں عوامی سماعت کے بعد اس کا نفاذ فروری میں ہی متوقع ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً تمام گھریلو صارفین (سوائے لائف لائن صارفین کے جو مستقل طور پر ماہانہ 100 یونٹس سے کم استعمال کرتے ہیں) پر فکسڈ چارج عائد کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ اپنے 4 فروری کے اجلاس میں دے چکی ہے ،نئے فیصلے کے تحت وہ صارفین جو 6 ماہ میں ایک بار بھی 100 یونٹس کی حد سے تجاوز کریں گے، ان پر 275 روپے فکسڈ چارج لاگو ہو گا۔ اس طرح ان کی فی یونٹ قیمت (ٹیکس کے بغیر) 22.44 روپے سے تجاوز کر جائے گی۔200 یونٹس کے دوسرے سلیب پر 300 روپے ماہانہ فکسڈ چارج عائد ہو گا، ۔201 سے 300 یونٹس استعمال کرنے والے تقریباً 29 لاکھ صارفین کے لیے فکسڈ چارج 350 روپے ہو گا، جبکہ 301 سے 400 یونٹس استعمال کرنے والے تقریباً 10 لاکھ صارفین کو 400 روپے ماہانہ ادا کرنا ہوں گے۔401 سے 500 یونٹس استعمال کرنے والے تقریباً 4 لاکھ صارفین سے 500 روپے وصول کیے جائیں گے، جبکہ 501 یونٹس سے زائد استعمال کرنے والوں پر 675 روپے ماہانہ فکسڈ چارج عائد ہو گا۔پاور ڈویژن نے کہا کہ فکسڈ چارج بنیادی طور پر بجلی کے نظام کے فکسڈ اخراجات کی وجہ سے متعارف کرایا گیا ہے، جو صارفین کے بدلتے ہوئے رویے کے تناظر میں ناگزیر ہو چکا ہے

Post navigation

Previous: نئے کرنسی نوٹ،عام آدمی بتا دے گا ،جعلی ہے یا اصلی ،کیسے؟
Next: شہر قائد میں رہائش کا بحران،پاسبان کی اہم سماجی مسئلے پر قابل عمل تجاویز

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0