Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • سیاست
  • پی ٹی آئی نے قومی مفاہمت کی پیشکش کر دی
  • سیاست

پی ٹی آئی نے قومی مفاہمت کی پیشکش کر دی

S.D. مارچ 3, 2026
pti1

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) پنجاب کی قیادت نے قومی مفاہمت کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنمائوں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید اور عمر سرفراز چیمہ نے اپنے وکیل کے ذریعے میڈیا کو ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ان قیدی رہنمائوں نے کہا ہےکہ تحریک طالبان پاکستان کی وجہ سے دہشتگردی میں اضافہ، افغانستان کے ساتھ تعلقات کی بگڑتی صورتحال، ایران پرامریکا اور اسرائیل کا حملہ ، اور تہران کی جوابی کارروائی نے پورے خطے کو غیر مستحکم کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور اسرائیل کے درمیان تعلقات میں پیشرفت پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد تیل اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں حالیہ معاشی استحکام پر فوری اثر ڈالیں گی جو پاکستان کے عوام نے بڑی قیمت ادا کر کے حاصل کیا تھا۔ا خلیجی ممالک میں بڑھتی کشیدگی ہمارے ترسیلات اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بھی منفی اثر ڈالے گی ،ان رہنماوں نے کہا کہ ملک بھر میں عوامی احتجاج اور غصے کے باعث ہونے والی اموات تشویشناک ہیں جس کا تعلق ایران کے سپریم لیڈر کے قتل کے بعد اٹھنے والے مظاہروں سے ظاہر ہوتا ہے۔ موجودہ حالات کے تحت معمول کے کاروبار کی صورتحال ممکن نہیں رہی اور یہ پاکستان کی معیشت، سکیورٹی اور استحکام پر منفی اثر ڈالیں گے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکمت عملی پر دوبارہ غور کرے اور کہا کہ قومی مفاہمت وقت کی ضرورت ہے۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے بھارت کے فیصلے پر بھی تشویش ظاہر کی کہ وہ انڈس واٹرز ٹریٹی کو موخر رکھے ہوئے ہے ،جہلم اور چناب ندیوں پر پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور پاکستان اندرونی طور پر پانی کے منصوبوں پر اتفاق رائے نہ کر سکا جسے نہ صرف خطرناک بلکہ زرعی معیشت کے لیے تباہ کن قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کی سہولت نہیں رہی لہٰذاہمیں فوری طور پر مفاہمت کرنی ہوگی۔

Post navigation

Previous: پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل
Next: پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Related News

farooq3
  • سیاست

کامران خان ٹیسوری کو گورنر شپ واپس نہ ملی تو ایم کیو ایم اپوزیشن میں بیٹھ جائے گی ،فاروق ستار

S.D. جولائی 17, 2026
WhatsApp Image 2026-06-27 at 8.43.22 PM
  • پاکستان
  • سیاست

لاہور میں ایم کیو ایم نہیں تھی اس لئے وہاں ترقی ہوئی،اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ آئندہ الیکشن میں سکڑ جائیں گے۔سعید غنی

S.D. جون 27, 2026
haleem.adil3
  • سیاست

پی ٹی آئی جی ایس پی پلس کے خلاف نہین، ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال تشویش ناک ہے،سندھ میں30ہزار ارب روپے خرچ ہونے کے باوجود ترقی نہیں

S.D. مارچ 28, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026