Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • جرم و سزاء
  • ڈاکٹر آکاش قتل کیس ،ملزمان کا تعلق بھی ہندو کمیونٹی سے نکلا، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔
  • جرم و سزاء

ڈاکٹر آکاش قتل کیس ،ملزمان کا تعلق بھی ہندو کمیونٹی سے نکلا، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔

S.D. جولائی 15, 2026
policeDIG2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) ڈاکٹر آکاش قتل کیس ، مقتول اور ملزمان کا تعلق ایک ہی برادری سے نکلا، گرفتار تینوں ملزمان کا تعلق ہندو کمیونٹی سے ہے، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔پولیس کی شاندار کارکردگی 36 گھنٹوں میں ملزمان گرفتار کر لئے گئے، ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا، ڈی آئی جی سی آئی اے کراچی مقدس حیدر نے پریس کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ نجی اور سیف سی کیمروں کی جانچ سے ملزمان گرفتار ہوئے ،دونوں پولیس افسران نے بتایا کہ فریئر کے علاقے میں ڈاکوؤں نے ڈاکٹر آکاش کو نشانہ بنایا۔ واقعہ کے بعد کمانڈ اینڈ کنٹرول کے، نجی اور سیف سی کے کیمروں کی جانچ کی، سو سے زائد سی سی ٹی وی دیکھی، ٹچر کی پہلے شناخت ہوئی اور پھر ملوث ساتھیوں کی بھی تلاش شروع کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بڑی کامیابی ملی، دو موٹر سائیکلوں کے علاؤہ ایک کار بھی واردات میں استعمال کی، ملزمان کی گاڑی ڈیفنس میں دکھی جہاں پولیس نے اسے روکا، تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ سامان بھی برآمد، موبائل فون کیش اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، مقتول کی فیملی کو بڑے خدشات تھے لیکن پولیس مسلسل رابطے میں رہیں، واردات کا مقدمہ کل فرئیر تھانے میں درج کرلیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ دیگر ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا، تینوں ملزمان پہلے بھی اس نوعیت کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، ایک ملزم اشتہاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ کے قریب ہی فرنچ قونصلیٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، وہاں پر کیمروں کی مانیٹرنگ ہوتی رہتی ہے، آج سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ہی ہم ملزم تک پہنچے ہیں۔ڈی آئی جی سائوتھ نے کہا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی کے ذریعے ہی گرفتار کیا گیا، تینوں ملزمان کا ڈیجیٹل ڈیٹا بھی حاصل کیا گیا، تینوں ملزمان آپس میں رابطے میں تھے، جہاں سے پیسے نکالے گئے بوٹ بیسن سے وہاں بھی ملزمان موجود تھے۔واردات کے وقت 4 ملزمان موٹر سائیکلوں پر اور ایک ملزم کار میں تھا جو بیک اپ پر تھا، دیگر بھی اگر ملزمان ملوث ہوئے تو وہ بھی پکڑے جائیں گے۔ڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ اس سال ڈکیتی کے دوران قتل کے 85 فیصد کیس حل ہو ئے ہیں، اس سال سائوتھ میں ڈکیتی کے دوران قتل کا یہ پہلا واقعہ ہے، گرفتار ملزمان کا تعلق بھی ہندو برادری سے ہے۔ تینوں ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے اور وہ قائد آباد کے رہائشی تھے، ہم نے میرٹ پر تفتیش کی ہے پولیس پر کوئی دبائو نہیں تھا، ایک منفی پروپیگنڈا کیا جارہا تھا لیکن ایسا نہیں ہے، ایک شوٹر ہے سریش ہے وہ گرفتار ہے دیگر دو ساتھی بھی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سریش پر مختلف تھانوں میں دس مقدمات درج ہیں، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے، اتفاق سے مقتول اور ملزمان کا تعلق ایک ہی برادری سے ہے۔

Post navigation

Previous: غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی
Next: پاکستان کسٹمز ، گروپ لیس ایسیسمنٹ ماڈل کے نفاذ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا ضروری ہو چکا ہے،خرم اعجاز

Related News

nab2
  • پاکستان
  • جرم و سزاء

سندھ ہائی کورٹ کابڑا فیصلہ،اقبال زیڈ احمد،سابق صدر نیشنل بینک اور سابق چیف سیکریٹری کے ریفرنس اب احتساب عدالت میں ہی چلیں گے

S.D. جون 30, 2026
secp.nab2
  • پاکستان
  • جرم و سزاء

سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف نیب اور ایس ای سی پی نے ہاتھ ملا لیا،

S.D. جون 24, 2026

تازہ ترین

  • پاکستان کسٹمز ، گروپ لیس ایسیسمنٹ ماڈل کے نفاذ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا ضروری ہو چکا ہے،خرم اعجاز
  • ڈاکٹر آکاش قتل کیس ،ملزمان کا تعلق بھی ہندو کمیونٹی سے نکلا، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔
  • غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی
  • ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج
  • ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

custom.logo
  • ایف بی آر

پاکستان کسٹمز ، گروپ لیس ایسیسمنٹ ماڈل کے نفاذ کا غیر جانبدارانہ جائزہ لینا ضروری ہو چکا ہے،خرم اعجاز

S.D. جولائی 15, 2026
policeDIG2
  • جرم و سزاء

ڈاکٹر آکاش قتل کیس ،ملزمان کا تعلق بھی ہندو کمیونٹی سے نکلا، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔

S.D. جولائی 15, 2026
oicci2
  • بزنس
  • پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی

S.D. جولائی 8, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026