کراچی نیوز لیب رپورٹ ) انڈین شوبزانڈسٹری میں سوگ کی فضا!ایک پولیس کانسٹیبل سے ایک مقبول گلوکارکی شہرت پانے والے ’انڈین آئیڈل 3‘ کے فاتح کی موت، پرشانت تمانگ نے محض 43 برس کی عمر میں اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ موسیقی اور فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین آئیڈل سیزن 3 کے فاتح اور مشہور گلوکار پرشانت تمانگ 43 برس کی عمر میں دہلی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں ،پرشانت تمانگ کا دہلی میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہو ا،بھارتی پولیس کے مطابق گلوکار پرشانت تمانگ اتوار، 11 جنوری کو دہلی میں اپنے گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہارٹ اٹیک کو موت کی ممکنہ وجہ بتایا جا رہا ہے، تاہم تاحال کوئی حتمی بات سرکاری طور پر سامنے نہیں آئی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں دوارکا کے ایک اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ حال ہی میں پرشانت تمانگ اروناچل پردیش میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد دہلی واپس لوٹے تھے۔ ان کے اچانک انتقال کی خبر نے سب غم زدہ کر دیا ہے۔گلوکار پرشانت تمانگ کو انڈین آئیڈل سیزن 3 جیتنے کے بعد انڈسٹری میں مقبولیت حاصل ہو ئی ۔ پرشانت تمانگ کی پیدائش 4 جنوری 1983 کو مغربی بنگال کے دارجلنگ میں ہوئی تھی۔ ا کم عمری میں ان کے والد انتقال کر گئے تھے ،جس کے بعد ۔ خاندان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے وہ کولکتاپولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہوئے ۔اپنی ملازمت کے دوران انھوں نے پولیس کا آرکسٹرا ڈیپارٹمنٹ جائن کیا پولیس آرکسٹرا کے ساتھ گاتے ہوئے انہوں نے خاموشی سے اپنے خوابوں کو زندہ رکھا، جو آگے چل کر حقیقت میں بدل گئے۔ 2007 میں پرشانت تمانگ کی زندگی میں ایک بڑا موڑ آیا، اور وہ شہرت کی بلندی پر جا پہنچے ،انہوں نے انڈین آئیڈل سیزن 3 میں حصہ لیا۔ اور شو جیت گئے،اس جیت نے ان کے خواب پورے کر دیئے انہیں بے پناہ مقبولیت اور محبت ملی۔پرشانت تمانگ نے پلے بیک اور اسٹیج سنگر کے طور پر اپنی مضبوط شناخت قائم کی۔ انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قابلِ ذکر کام کیا۔ 2010 میں انہوں نے نیپالی فلم ’گورکھا پلٹن‘ سے اداکاری میں قدم رکھا، جسے ناظرین نے خوب پسند کیا۔ بعد ازاں وہ ’آنگالو یو مایا کو‘، ’کِنا مایا ما‘، ’نشانی‘ اور ’پردیسی‘ جیسی فلموں میں نظر آئے،بھارتی فنکاروں کی جانب سے بھی خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے ،۔ سوشل میڈیا پر لوگ انہیں آخری خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں
