Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
uae4

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) ایران امریکہ جنگ کے باعث ساڑھے 3 ہزار پاکستانی متحدہ عرب امارات سے ڈی پورٹ ہوئے ،ئے،ان کی جائیداد ان کے ورثا کے حوالے کی جارہی ہے، یہ انکشاف وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا ،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں ایران امریکہ جنگ کے دوران وہاں کے سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی پر ساڑھے 3 ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن بھیجا گیا ہے،بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ثمینہ خالد گھرکی کے سوال کے جواب میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایوان کو بتایا کہ تین ممالک میں قیدیوں کے حوالے سے سوال تھا،ان میں سپین،پرتگال اور برطانیہ میں سزائے موت کا کوئی قیدی نہیں ہے،ان ممالک میں سزائے موت ختم ہے،ان ممالک میں قید پاکستانیوں کی معاونت کے لئے سفارتخانہ میں ایک سیکشن ہے ،ان سے جیل جاکر ان سے ملاقات کرکے ان کے مسائل کا حل نکالنے میں معاونت دی جاتی ہے،جو قیدی وکیل نہیں کرسکتے انہیں قانونی معاونت فراہم کی جاتی ہے،قیدیوں کو ہرممکنہ مدد فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ برطانیہ کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تحت 2024 اور 2025 میں 9 قیدیوں کو وطن واپس لایا گیا ہے۔عبدالقادر پٹیل کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایک سنگین مسئلہ ہے،صومالی قذاقوں کا یہ وطیرہ رہا ہے ،وہ تجارتی جہازوں کو یرغمال بناتے رہتے ہیں،پہلے بھی ایسے واقعات ہوئے ہیں،وہاں پھنسے پاکستانیوں کو چھڑانے کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،وزیر خارجہ خود اس کی نگرانی کررہے ہیں۔ سپیکر نے ہدایت کی کہ اس معاملہ کو خاص طور پر دیکھا جائے۔شہر یار آفریدی کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ غیر قانونی باہر جانے والوں کو ڈاکومنٹیشن کا سامنا ہوتا ہے،پاکستان کے مختلف ائیرپورٹس پر پاسپورٹ کے حامل لوگوں کو بھی روکا جاتا ہے،لیبیا،خلیجی ممالک سے بغیر دستاویزات کے یورپی ممالک میں جانے کی کوشش کرتے ہیں ،ایسے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔اس پر وزیر اعظم کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے 100 ایف آئی اے اہلکار نوکری سے نکالے گئے،اب مسافروں کی باقاعدہ جانچ کی جاتی ہے تاکہ پاکستان کی بیرونی دنیا میں سبکی نہ ہو اور جانی نقصان نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ یواے ای نے سوشل میڈیا پر پوسٹوں پر انضباطی کارروائی کی ہے۔یواے ای سے ساڑھے تین ہزار پاکستانیوں کو واپس بھیجا گیا،ایسی پالیسی نہیں کہ ان کی جائیداد ضبط کی جائے،ان کی جائیداد ان کے ورثا کے حوالے کی جارہی ہے،اگر کسی کو مسئلہ ہے تو آگاہ کریں ،وزارت خارجہ مکمل معاونت کرے گی۔علی محمد خان کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مردان کے ایک رہائشی کو اٹلی میں گاڑی میں جلا دیا گیا،اس بچے کی میت پاکستان لائی جائے،وہ غریب لوگ ہیں ان کی مالی معاونت کی جائے۔وفاقی وزیر عون چوہدری نے کہا کہ ان کے لواحقین سے ملاقات کی،کیس ایم ڈی کو بھجوایا ہے،اس پاکستانی کے ساتھ وہاں ظالمانہ سلوک ہوا ہے،ان کے لواحقین کے تینوں مطالبات پورے کریں گے،سفارتخانہ کو بھی ضروری ہدایت کردی گئی ہے۔طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ یو اے ای میں پاکستانیوں کے خلاف خاص طور پر کوئی کارروائی نہیں ہورہی،وہاں کی حکومت سب کے ساتھ انضباطی کارروائی کررہی ہے۔

Post navigation

Previous: بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
Next: سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

Related News

Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026
punjabcm1
  • پاکستان

پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے بڑی خبر

S.D. اپریل 18, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026