Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • صوبائی وزیر خوراک کا محکمے کےکرپٹ مافیا کے خلاف ایک اوربڑا تاریخی آپریشن ،گندم ذخائر میں خورد برد پر 5 افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف
  • پاکستان

صوبائی وزیر خوراک کا محکمے کےکرپٹ مافیا کے خلاف ایک اوربڑا تاریخی آپریشن ،گندم ذخائر میں خورد برد پر 5 افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف

S.D. جون 20, 2026
mehboob.zaman2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کا محکمے کےکرپٹ مافیا کے خلاف ایک اوربڑا تاریخی آپریشن ،گندم ذخائر میں خورد برد پر 5 افسران و اہلکار ملازمت سے برطرف، 2 ارب 65 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی بھاری ریکوری کابھی حکم،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک مخدوم محبوب الزماں کی ہدایت پر محکمہ خوراک سندھ میں کرپشن اور گندم کے ذخائر میں بڑے پیمانے پر خورد برد کے خلاف ایک تاریخی آپریشن کیا گیا۔گندم ذخائر میں خورد برد کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر 5 اعلی افسران و اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے ان سے 2 ارب 65 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد کی بھاری ریکوری کا حکم دے دیا گیا ہے۔وزیر خوراک کی ہدایت پر ان تمام برطرف افسران کے کیسز اینٹی کرپشن سندھ کو بھجوا دیے گئے ہیں اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے پر ان کے خلاف سول سوٹ دائر کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔سرکاری اعلامیہ کے مطابق کندھ کوٹ کے فوڈ انسپکٹر بلخ شیر کو 9913 میٹرک ٹن گندم خورد برد کرنے پر برطرف کر کے ان سے 78 کروڑ 36 لاکھ روپے سے زائد کی ریکوری کا حکم دیا گیا ہے۔اسی طرح شہید بینظیر آباد کے فوڈ سپروائزر دیدار حسین مگسی کو گندم کی جعلی ڈسپیچ پر ملازمت سے فارغ کیا گیا ہے اور ان سے ایک ارب 19 کروڑ روپے کی سب سے بھاری ریکوری مقرر کی گئی ہے۔دادو کے فوڈ سپروائزر علی اصغر پہنور کو 2837 میٹرک ٹن گندم خورد برد کرنے پر برطرف کر کے ان سے 38 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی رقم وصول کرنے کا حکم دیا گیا۔حیدرآباد کے فوڈ انسپکٹر محمد علی مگسی کو گندم میں ملاوٹ اور خورد برد پر برطرف کر کے 20 کروڑ 83 لاکھ روپے ریکوری کا سامنا کرنا ہوگا۔اس کے علاوہ بدین کے فوڈ سپروائزر حبیب اللہ ابڑو کو گوداموں میں گندم کی قلت کے معاملے پر ملازمت سے برطرف کرتے ہوئے ان سے 8 کروڑ 79 لاکھ روپے کی ریکوری طے کی گئی ہے۔وزیر خوراک سندھ مخدوم محبوب الزماں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خورد برد اور گندم کی جعلی ڈسپیچ میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت نہیں بچ سکیں گے۔عوام کے نوالے پر ڈاکا ڈالنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے والوں سے ایک ایک پائی وصول کی جائے گی اور محکمے میں کرپشن کو بالکل برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Post navigation

Previous: قرضوں کی ادائیگی پر آنے والا بوجھ قومی معیشت کے لیے خطرناک صورت اختیار کر چکا ہے،خرم اعجاز
Next: خواہش مند خواتین کے لئے نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت ، کاروبار کرنے والی خواتین اب ایک لاکھ سے 15 لاکھ روپے تک کا قرض حاصل کرسکتی ہیں

Related News

oicci2
  • بزنس
  • پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی

S.D. جولائی 8, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
health.sindh
  • پاکستان
  • صحت

سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

S.D. جولائی 4, 2026

تازہ ترین

  • غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی
  • ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج
  • ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے
  • سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے
  • ،سندھ میں کاروباری برادری نے 344.602 ارب روپے کا سیلز ٹیکس دیا جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے محض ایک ارب روپے کا زرعی ٹیکس جمع کرایا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

oicci2
  • بزنس
  • پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی

S.D. جولائی 8, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
Amir-Khan-Wedding1
  • شوبزنس

ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے

S.D. جولائی 5, 2026
health.sindh
  • پاکستان
  • صحت

سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

S.D. جولائی 4, 2026