Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی
  • بزنس
  • پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی

S.D. جولائی 8, 2026
oicci2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں ایک بڑی رکاوٹ امن و امان کی صورتحال ہے ، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سب سے اہم نمائندہ ادارے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 71 فیصد ممبران نے سیکیورٹی کو اپنے3 بڑے کاروباری خدشات میں شامل کیا ہے،کراچی میں 50 فیصد جواب دہندگان نے اسٹریٹ کرائم میں اضافے کی نشاندہی کی، جو گزشتہ سال 45 فیصد تھی، جبکہ کوئٹہ میں یہ شرح 24 فیصد سے بڑھ کر 37 فیصد ہو گئی،بدھ کو اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنا سیکیورٹی سروے 2026 جاری کر دیا ہے،جس میں 71 فیصدممبران نے سیکیورٹی کو اپنے3 بڑے کاروباری خدشات میں شامل کیا ہے ،سروے میں کراچی کی سیکیورٹی سے متعلق کاروباری اعتماد گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید منفی ہو گیا ، سندھ پولیس کی درجہ بندی 26 فیصد سے کم ہو کر 16 فیصد رہ گئی،او آئی سی سی آئی نے خبردار کیا ہے کہ کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ملک کے مغربی علاقوں میں جاری سیکیورٹی چیلنجز، پاکستان کے بعض حصوں میں بہتری کے باوجود، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔جون 2026 میں پاکستان بھر میں کام کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کے درمیان کیے گئے اس سالانہ سروے کے مطابق، 71 فیصد ممبران نے سیکیورٹی کو اپنے3 بڑے کاروباری خدشات میں شامل کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امن و امان کی صورتحال اب بھی سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔سروے کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی سے متعلق کاروباری اعتماد گزشتہ سال کے مقابلے میں مزید منفی ہو گیا ہے۔42 فیصد جواب دہندگان نے شہر میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بگڑتی ہوئی قرار دیا، جبکہ2025 میں یہ شرح 41 فیصد تھی۔ دوسری جانب کوئٹہ میں 81 فیصد اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 86 فیصد جواب دہندگان نے بھی سیکیورٹی کی صورتحال میں خرابی کی نشاندہی کی۔اسٹریٹ کرائم بدستور کاروباری اداروں کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں ۔ کراچی میں 50 فیصد جواب دہندگان نے اسٹریٹ کرائم میں اضافے کی نشاندہی کی، جو گزشتہ سال 45 فیصد تھی، جبکہ کوئٹہ میں یہ شرح 24 فیصد سے بڑھ کر 37 فیصد ہو گئی۔ اسی طرح گزشتہ سروے کے 28فیصد شرکاء کےمقابلے میں32 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال نے ان کے کاروبار کو متاثر کیاہے۔ ملازمین کی روزانہ آمدورفت کے دوران ذاتی تحفظ سے متعلق خدشات بھی کراچی میں 41 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد اور کوئٹہ میں 79 فیصد سے بڑھ کر 83 فیصد ہو گئے۔او آئی سی سی آئی کے سیکریٹری جنرل ایم عبدالعلیم نے سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی ثابت قدمی اور طویل المدتی وابستگی کی عکاسی کرتا ہے، تاہم سرمایہ کاری کی رفتار برقرار رکھنے کے لیے امن و امان کی صورتحال میں مسلسل بہتری ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی صرف امن و امان کا مسئلہ نہیں بلکہ اقتصادی ترقی کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے۔ اسٹریٹ کرائم پر قابو پانے، پولیس کی استعداد بہتر بنانے اور کاروبار کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے مزید سازگار ماحول پیدا ہو سکتا ہے ۔سروے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے متعلق کاروباری اداروں کی رائے میں بھی کمی آئی ہے ۔ کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی 38 فیصد سے کم ہو کر 30 فیصد اور سندھ پولیس کی 26 فیصد سے کم ہو کر 16 فیصد رہ گئی۔ اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی 34 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد اور خیبرپختونخوا پولیس کی 34 فیصد سے بڑھ کر 40 فیصد ہو گئی۔ کاروباری اداروں نے اسٹریٹ کرائم، غیر قانونی ادائیگیوں، غیر ملکی عملے کی سیکیورٹی اور احتجاجی سرگرمیوں کو کاروباری اعتماد پر اثرانداز ہونے والے اہم عوامل قرار دیا۔سروے کے مطابق خطے کی جغرافیائی و سیاسی صورتحال نے بھی سیکیورٹی خدشات میں اضافہ کیا ہے۔ 88 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع نے ان کے اداروں کے سیکیورٹی ماحول کو متاثر کیا، جبکہ 83 فیصد نے سپلائی چین اور لاجسٹکس کی سیکیورٹی، 69 فیصد نے کاروباری سرگرمیوں میں کمی اور 38 فیصد نے ملازمین کی حفاظت کو اپنے اہم خدشات قرار دیا۔ان چیلنجز کے باوجود غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان سے اپنی وابستگی برقرار رکھی ہے۔ سروے کے مطابق او آئی سی سی آئی کے 87 فیصد ممبران کو اس بات پر اعتماد ہے کہ وہ اپنے بورڈ آف ڈائریکٹرز اور اعلیٰ انتظامیہ کے اجلاس پاکستان میں منعقد کر سکتے ہیں، جو ملک کی طویل المدتی اقتصادی صلاحیت پر ان کے اعتماد کااظہار ہے۔او آئی سی سی آئی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ کاروباری اداروں کے لیے زیادہ محفوظ اور قابلِ پیش گوئی ماحول کی فراہمی کے لیے مؤثر سیکیورٹی اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے، پولیس کی استعداد مزید بہتر بنائی جائے اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تیزی لائی جائے، کیونکہ پائیدار امن و امان نہ صرف نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنے بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

Post navigation

Previous: ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج
Next: ڈاکٹر آکاش قتل کیس ،ملزمان کا تعلق بھی ہندو کمیونٹی سے نکلا، گرفتار ملزمان میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔

Related News

mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
ifc
  • بزنس
  • دنیا

کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

S.D. اگست 23, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026