Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • معیشت بارے موجود حکومت کے سخت فیصلے،پی ٹی آئی کی حکومت ذمہ دار
  • پاکستان

معیشت بارے موجود حکومت کے سخت فیصلے،پی ٹی آئی کی حکومت ذمہ دار

S.D. فروری 6, 2026
sbp2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ )گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ملکی معیشت بارے سخت فیصلوں کونام لئے بغیر تحریک انصاف کی کی پالیسی کا نتیجہ قرار دے دیا ،گورنر نے کہا کہ ہم اب بھی جی ڈی پی کی 6 فیصد کی بلند شرحِ نمو حاصل کر سکتے ہیں، تاہم موجودہ حالات و واقعات میں اسے برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا،انھوں نے بتایا کہ مالی سال 2021-22 میں مرکزی بینک نے مارکیٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے انٹربینک مارکیٹ میں 8 ارب ڈالر فروخت کیے تھے، جس سے اس وقت کی غیر پائیدار شرحِ نمو کو سہارا دینے کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کا بڑا حصہ ضائع ہو گیا تھا۔ اس کے نتیجے میں مالی سال 2022 میں جی ڈی پی کا 4.7 فیصد (یا 17.6 ارب ڈالر) کا ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہوا، جس نے حکومت اور اسٹیٹ بینک کو معیشت درست کرنے کے لیے سخت اقدامات پر مجبور کیا، جمعہ کو کراچی میں سینئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ اب 30 جون تک کرنٹ اکانٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد اور افراط زر 5 سے 7 فیصد رہے گا ، اسٹیٹ بینک کے سخت کے اقدامات کے نتیجے میں درآمدات کو کنٹرول کیا گیا اور مئی 2023 میں مہنگائی کئی دہائیوں کی بلند ترین سطح یعنی 38 فیصد تک پہنچ گئی۔ قوم دوبارہ 6 فیصد کی بلند شرحِ نمو حاصل کر سکتی ہے، تاہم موجودہ حالات و واقعات میں اسے برقرار رکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ جمیل احمدنے عزم ظاہر کیا کہ ہم ماضی کی غلطیاں دہرانے سے گریز کریں گے، بلکہ بتدریج اور پائیداری کے ساتھ بلند شرحِ نمو حاصل کرنے کی کوشش کریں ،گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ برآمدات میں کمی کے باوجود معاشی صورتحال بہتر ہے،، متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر رول اوور مسئلہ نہیں ہے امید ہے یہ قرضہ ستمبر2027 تک رول اوور ہوجائے گا ، پاکستان بیرونی قرض وسودادائیگی کی مدمیں6ارب ڈالرادا کرچکا، سال کے باقی ماہ میں4.5ارب ڈالر ادائیگی کا پورا انتظام موجود ہے۔ آئندہ2سال تک پاکستان کے معاشی اشاریے اور بہترہوتے نظر آرہے ہیں، شرح سود کم ہونے سے حکومت کومالی فائدے کا تاثر پوری طرح درست نہیں، بینکوں پرواضح کردیاہےکہ ٹریڈبیس منی لانڈرنگ نہیں کرنےدیں گے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے سخت مانیٹری پالیسی کا معاہدہ ہے، پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، 30 جون تک کرنٹ اکانٹ خسارہ صفر سے ایک فیصد اور افراط زر 5 سے 7 فیصد رہے گا ، ،گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی چھپائی کا کام کابینہ کی منظوری کے بعد ہوگا۔نئے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ عید پر دستیاب نہیں ہوں گے،ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ڈالرز کی منی لانڈرنگ اور اسمگلنگ پر بہت سخت ہاتھ ڈالا، منی چینجرز اس ملک کا بہت بڑا مسئلہ تھے، ۔ ایکس چینج مارکیٹ میں خرابیوں کو دور کیا۔ 166 میں سے140 منی چینجرز کو بند کردیا گیا۔،اب ملک بھر میں26ایکسچینج کمپنیز رہ گئیں۔ بینکوں پر بھی واضح کردیاہےکہ ٹریڈبیس منی لانڈرنگ نہیں کرنےدیں گے۔گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ حکومت کو ملائیشیا کی طرز پر اسلامک بینکنگ کا ماڈل بناکردیاہے، حکومت سے کہاہے ایسٹ پول بنا کر اسکے عوض سکوک بانڈجاری کرکےحکومت قرض لے، میراگھرمیراآشیانہ اسکیم کی لمٹ میں آئندہ بجٹ میں اضافہ متوقع ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ۔ 3 ممالک کے بڑے بینکس نے پاکستان میں اپنے بینکس کھولنے کےلئے خواہش کا اظہار کیاہے، رواں مالی سال ترسیلات زر42ارب ڈالرتک پہنچ سکتی ہے، گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملکی معیشت اگلے دو سالوں تک بحالی اور استحکام کے مرحلے میں رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس دوران ایسی بلند شرحِ نمو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی جائے گی جو موجودہ حالات میں برقرار نہ رکھی جا سکے۔آئی ایم ایف پروگرام بارے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی پالیسیاں اور اقدامات اس بات کا تعین کریں گے کہ آیا بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا موجودہ قرض پروگرام پاکستان کے لیے آخری ثابت ہوگا یا نہیں۔ ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلیٹی(ای ایف ایف) کے تحت جاری 7 ارب ڈالر کا موجودہ آئی ایم ایف پروگرام ستمبر،اکتوبر 2027 میں ختم ہوگا۔گورنر جمیل احمد نے کہا کہ گزشتہ تین برس کے دوران ملکی معیشت مستحکم رہی ہے اور اس میں بتدریج بہتری آئی ہے، جو مستقبل میں پائیدار ترقی کے حصول کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ ہم جو کچھ بھی کریں گے، اس استحکام کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے کریں گے۔ ہم اگلے دو سال تک اس رفتار کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا مستقبل میں ادائیگیوں کے توازن کا کوئی مسئلہ پیدا ہوتا نظر نہیں آرہا۔ درآمدی بل میں اضافے اور برآمدات میں کمی کے باوجود موجودہ مالی سال بہتر حالت میں ختم ہوگا۔ غیر ملکی قرضوں کی واپسی بروقت متوقع ہے، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کی پیش گوئی ہے اور رواں مالی سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بھی قابو میں رہنے کی توقع ہے۔اسٹیٹ بینک کے تخمینے کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0 سے 1 فیصد کی حد میں رہے گا۔ جمیل احمد نے کہا میری ذاتی رائے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے نصف فیصد (0.5 فیصد) کے آس پاس رہے گا۔ مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد کے ہدف کے اندر رہنے کی توقع ہے، جبکہ سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر میں اضافے کا امکان ہے، جو مالی سال 2025 کے 38.3 ارب ڈالر سے بڑھ کر مالی سال 2026 میں 42 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا ملے گا۔

Post navigation

Previous: انٹر نیشنل مارکیٹ ،سونا 5ہزار ڈالر فی اونس سےبڑھ گیا
Next: نئے کرنسی نوٹ،عام آدمی بتا دے گا ،جعلی ہے یا اصلی ،کیسے؟

Related News

anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0
petrolem.outlet1
  • پاکستان

پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

S.D. مارچ 4, 2026 0
ssgc2
  • پاکستان

کراچی میں گیس ڈسٹری بیوشن کی پرائیویٹ کمپنیاں بن گئیں

S.D. فروری 27, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0