Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • ٹیکس چوری کا الزام ، حیدرآباد کا بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا
  • بزنس

ٹیکس چوری کا الزام ، حیدرآباد کا بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا

S.D. مئی 21, 2026
brohi.hadraabad4

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)ٹیکس چوری کا الزام ، سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں واقع بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا ہے۔سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے مطابق ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے اور ٹیکس چوری کے الزام میں ریسٹورنٹ کو سیل ( سربمہر ) کیا گیا ، پوائنٹ آف سیل (پی او ایس ) سسٹم سے متعلق بے ضابطگیوں، غلط رسیدوں کے اجرا، اور فروخت کو کم ظاہر کرنے کے باعث سندھ سیلز ٹیکس کی آمدن میں نمایاں نقصان ظاہر کرنے پر یہ کاروائی کی گئی، ریسٹورنٹ کو پہلے کئی مرتبہ خبردار کیا گیا اور باقاعدہ نوٹس جاری کیے گئے تھے جن میں ایسی بے ضابطگیوں کو روکنے کی ہدایت دی گئی تھی،لیکن ریسٹورنٹ انتظامیہ نے اپنی پریکٹس جاری رکھی،اور پی او ایس سسٹم کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رہا ،اس طرح ہوٹل انتظامیہ نے فروخت کم ظاہر کرکے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی ،ریسٹورنٹ انتظامیہ کی مسلسل عدم تعمیل کو دیکھتے ہوئے ایس آر بی افسران نے اپنے قانونی اختیارات استعمال کرتے ہوئے قانون کے مطابق ریسٹورنٹ کےکاروباری احاطے کو سیل کر دیا۔ایس آر بی نے واضح کیا ہے کہ یہ کارروائی ان ریسٹورنٹس اور کاروباروں کے خلاف وسیع اور مسلسل مہم کا حصہ ہے جو اپنی اصل فروخت چھپاتے ہیں، اپنے پی او ایس سسٹمز کو ایس آر بی کے آن لائن پلیٹ فارم سے منسلک نہیں کرتے، یا ایسی رسیدیں جاری کرتے ہیں جو ایس آر بی-پی او ایس آن لائن نظام سے باہر ہوں۔ریونیو اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ صوبے بھر میں ایسے تمام کاروباروں کے خلاف بلاامتیاز اور بغیر کسی نرمی کے اسی نوعیت کی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ایس آر بی کے مطابق آنے والے دنوں میں ٹیکس قوانین پر عمل نہ کرنے والے کاروباروں کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی

Post navigation

Previous: کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ
Next: جی میل صارفین کے لئے خوش خبری،ای میل کے لئے کی بورڈکی ضرورت ختم ،بولتے جائیں ٹائپ ہوتا جائے گا

Related News

house5
  • بزنس

ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا

S.D. مئی 22, 2026
fbr1
  • ایف بی آر
  • بزنس

کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ

S.D. مئی 20, 2026
secp1
  • بزنس

چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیےبڑی خبر، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان

S.D. مئی 14, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026