Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • پاک ایران بارٹر ٹریڈ آسان بنا دی گئی
  • بزنس

پاک ایران بارٹر ٹریڈ آسان بنا دی گئی

S.D. اکتوبر 19, 2025
6a2f24ea-5d83-4ec2-a3d4-aeaab23e3c6d_16x9_1200x676

کراچی نیوز لیب رپورٹ )پاکستان نے افغانستان، ایران، روس کیساتھ نیا بارٹر ٹریڈ کو آسان بنا دیا ، مختلف شرائط کو نرم کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق پاکستان نے افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ نیا بارٹر ٹریڈ فریم ورک متعارف کرو ادیا ہے۔وزارت تجارت پاکستان کی جانب سے جاری نے نوٹیفکیشن کے مطابق ان ممالک کے ساتھ بارٹر ٹریڈ کے لیے مختلف شرائط کو نرم کر دیا گیا ہے، برآمد سے قبل لازمی درآمد کی شرط نرم کر کے بیک وقت درآمد و برآمد کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ نجی اداروں کو کنسورشیم بنانے کی اجازت دے دی گئی ہے، بارٹر ٹریڈ کے لین دین کا دورانیہ 90روز سے بڑھا کر 120روز کر دیا گیا ہے، مخصوص اشیا کی فہرست کو ختم کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اس کو عام ایکسپورٹ اور امپورٹ پالیسی آرڈرز کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے، ان اقدامات سے بارٹر ٹریڈ میکنزم کو زیادہ عملی اور کاروبار دوست بنایا جا سکے گا۔پاکستان نے جون 2023 میں افغانستان، ایران اور روس کے ساتھ بارٹر ٹریڈ میکنزم نافذ کیا تھا، میکنزم کے نفاذ کے بعد اس پر عمل در آمد میں متعدد مسائل سامنے آئے تھے۔بزنس گروپس اور اسٹیک ہولڈرز نے مختلف مشکلات کی نشاندہی کی تھی، ان میں منظور شدہ اور غیر منظور شدہ مصنوعات پر قدغن کی نشاندہی کی گئی تھی، درآمد و برآمد کے لیے انتہائی محدود اشیا کی فہرست کے مسئلے کی نشاندہی کی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق بیرون ملک پاکستانی مشنز سے معاہدوں کی تصدیق کی شرط کو نرم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، برآمدات سے قبل لازمی درآمد کی شرط کی مشکلات کی نشاندہی کی گئی تھی، کسٹمز کی منظوری کے 90روز کے اندر کھاتوں کے تصفیے کی پابندی کی نشاندہی کی گئی تھی۔ان رکاوٹوں نے تجارتی سرگرمیوں کو سست اور کاروبار کے لیے مشکلات پیدا کر دی تھیں۔ان مسائل کے حل کیلئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد اب شرائط کو نرم کیا گیا ہے جس سے امید ہے ان ممالک کے ساتھ بزنس تو بزنس ٹریڈ میں اضافہ ہو گا

Post navigation

Previous: ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کیا ہے ،کس کام آتا ہے ؟
Next: پاکستان میں ڈیجیٹل فراڈ ،ہوش ربا انکشافات

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026