Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ کی بدترین مندی،کیوں ؟
  • بزنس

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ کی بدترین مندی،کیوں ؟

S.D. فروری 19, 2026
psx3

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ کی بد ترین مندی،ایران پر حملے کی خبروں اور ملکی سیاسی صورتحال سے متعلق مختلف افواہوں کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بھاگنا شروع کر دیامارکیٹ سے 713 ارب سے زیادہ کا سرمایہ نکال لیا گیا، 79.50 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ہو گئی، کاروباری حجم بھی 15 کروڑ 47 لاکھ شیئرز کم ہو گیا، تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مارکیٹ کھلتے ہی بھونچا ل آگیا، ایران پر حملے اور اس کی وجہ سےتیل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کی خبروں کے ساتھ پاکستانی سیاست سے متعلق افواہوں نے سرمایہ کاروں میں خوف و ہراس پھیلا دیا اور انھوں نے سرمایہ نکالنے کے لئے فروخت بڑھا دی ،جس کی وجہ سے فروخت کا شدید دبا و دیکھنے میں آیا اور دن بھر مندی کی گہرے بادلوں نے مارکیٹ کو لپیٹ میں لئے رکھا ، مارکیٹ کا اختتام ہوا تو کے ایس ای100انڈیکس 6682.81 پوائنٹس کی کمی سے 178853.10 پوائنٹس سے کم ہو کر 172170.29 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای 30 انڈیکس 2017.91 پوائنٹس کی کمی سے 54676.70 پوائنٹس سے کم ہو کر 52658.79 پوائنٹس اور آل شیئرز انڈیکس 3859.22 پوائنٹس کم ہو جانے کے بعد 107335.86 پوائنٹس سے گھٹ کر 103476.64 پوائنٹس پر آگیا، اسٹاک مارکیٹ میں مجموی طور پر 483 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہوا،ان 483 میں سے صرف32کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ جبکہ ،384 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور 67 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں استحکام رہا،سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 713 ارب 6 کروڑ 57 لاکھ 73 ہزار روپے کی کمی سے 19514 ارب 14 کروڑ 39 لاکھ 44 ہزار روپے ہو گئی،کاروباری حجم بھی 15 کروڑ 47 لاکھ 2 ہزار شیئرز کی کمی سے 54 کروڑ 29 لاکھ 79 ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا،، جمعرات کو مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈ کال سر فہرست رہا جس کے 8 کروڑ 41 لاکھ 83 ہزار شیئرز کے سودے ہو ئے دوسرے نمبر پرکے۔الیکٹرک رہا جس کے 6 کروڑ 20 لاکھ 13 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا، تیسرے نمبر پر ٹرسٹ سیکورٹیز کے 4 کروڑ 58 لاکھ 71 ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا،جمعرات کو سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ داود لارنس پور کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جس کے شیئرز کی قیمت 25.88 روپے بڑھ گئی دوسرے نمبر پر اضافہ شاہ مراد شوگر ملز کے شیئرز کی قیمت میں ہوا جس کے شیئرز کی قیمت میں 20.90 روپے کا اضافہ ہوا،دوسری طرف سب سے زیادہ کمی پی آئی اےہولڈنگ بی کے شیئرز کی قیمت میں ہوئی جس کے شیئرز کی قیمت 1758.34 روپے کم ہو گئی اور دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ کمی یونی لیور پاکستان کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جوکہ 327.21 روپے فی شیئرز کم ہو ئی

Post navigation

Previous: پاک ،بنگلہ دیش تجارتی فورم کے قیام کی تجویز
Next: بھارتی اداکار سلمان خان کے والد ہاسپٹل داخل،تشویش ناک خبریں

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026