Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • کاروباری کے اعتماد میں کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی
  • بزنس

کاروباری کے اعتماد میں کمی کی بڑی وجہ سامنے آگئی

S.D. نومبر 23, 2025
trade and industry 2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ) کاروباری برادری ملک میں جاری لوڈشیڈنگ سے پریشان ،گیلپ سروے کے نتائج کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 42فیصد کاروباری اداروں نے لوڈشیڈنگ کی اطلاع دی ہے۔ اور کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے باوجودبجلی کی مسلسل فراہمی میں رکاوٹ پیداواری سرگرمیوں اور مجموعی معاشی کارکردگی کو متاثر کررہی ہے،گیلپ سروے کے مطابق 2025کی دوسری سہ ماہی میں کاروباری اعتماد بہتر ہونے کی بجائے کم ہوا ہے ،گیلپ پاکستان نے بزنس کانفیڈنس انڈیکس (BCI)کی 16 ویں رپورٹ جاری کردی ہے۔سروے کے نتائج کے مطابق اگرچہ 2025کی دوسری سہ ماہی کے مقابلے میں ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اعتماد میں معمولی کمی آئی ہے تاہم مجموعی طورپر کاروباری اعتماد اب بھی 2024کی اسی سہ ماہی کے مقابلے میں مثبت ہے۔ موجودہ کاروباری صورتحال کے بارے میں مثبت تاثر گزشتہ سروے کے 20فیصد سے کم ہوکر 8فیصد ہوگیا ہے۔ جواس بات کی عکاسی ہے کہ گزشتہ سروے کے مقابلے میں کاروباری اداروں کی ایک نسبتاً کم تعداد موجودہ حالات کو بہتر سمجھتی ہے۔ اسی طرح مستقبل کی توقعات کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں کمی آئی ہے اور گزشتہ سروے کے 22فیصد مثبت کے مقابلے میں کاروباری اداروں کی رائے 12فیصد مثبت ہوگئی ہے۔ ملک کی سمت کے بارے میں بھی کاروباری اداروں کی رائے گزشتہ سروے کے منفی 2فیصد کے مقابلے میں منفی 8فیصد ہوگئی ہے۔اس کمی کے باوجودگزشتہ سالوں کے مقابلے میں کاروباری اعتماداب بھی بہتر ہے جو مستقبل میں بہتری کی امید ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق افراطِ زر اب بھی سب سے بڑا چیلنج ہے اور33فیصد شرکاء نے اشیاء کی قیمتوں میں استحکام کی فوری ضرورت پر زوردیا ہے۔ اگرچہ حالیہ سہ ماہیوں میں مہنگائی میں کمی کے رجحان کے باوجودچند ماہ سے خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ملک میں لوڈشیڈنگ کا بحران اب بھی جاری ہے اور سروے کے نتائج کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی 42فیصد کاروباری اداروں نے لوڈشیڈنگ کی اطلاع دی ہے۔ حکومت کی جانب سے بجلی کے انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے باوجودبجلی کی مسلسل فراہمی میں رکاوٹ پیداواری سرگرمیوں اور مجموعی معاشی کارکردگی کو متاثر کررہی ہے۔ معاشی حکمتِ عملی کے حوالے سے 46فیصد کاروباری اداروں نے پاکستان تحریکِ انصاف کے مقابلے میں موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جس میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5فیصد اضافہ ہواہے۔ گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور اکنامک انڈیکٹرز سیریز کے ڈائریکٹر بلال گیلانی نے سروے کے نتائج پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ اس سروے میں اگرچہ اس سہ ماہی میں کاروباری اعتماد میں معمولی کمی آئی ہے تاہم رجحان اب بھی مثبت ہے۔انہوں نے کہاکہ کاروباری اداروں کا واضح پیغام ہے کہ صرف استحکام کافی نہیں ہے۔مضبوط اور مسلسل اقتصادی ترقی ہی اعتماد کو مستقل طورپر بلند رکھ سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کا ایک بڑا کاروباری طبقہ پُر اعتماد ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت اصلاحات اور معاشی ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔ گیلپ پاکستان کی بزنس کانفیڈنس انڈیکس 2025کی چوتھی سہ ماہی کے سروے کا انعقاد22سے 25اکتوبر کے دوران ملک بھر کے مینوفیکچرنگ، خدمات، کنسٹرکشن، ریٹیل /ہولسیل اورمالیاتی شعبوں کے571کاروباری اداروں کے درمیان کیا گیا۔ یہ سروے موجودہ کاروباری صورتحال،مستقبل کی توقعات اور ملک کی سمت کے بارے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد جمہوں کشمیر کے 40سے زائد اضلاع کے کاروباری اداروں کی رائے اور کاروباری ماحول کی جامع عکاسی ہے۔ یہ انڈیکس گیلپ پاکستان کی اکنامک انڈیکیٹرز سیریز کا حصہ ہے جس میں کنزیومر کانفڈینس انڈیکس بھی شامل ہے اور ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پاکستان کے اشتراک سے اس سروے کا انعقاد کیا جاتاہے۔

Post navigation

Previous: دوسری شادی کے حق میں مرد یا خواتین۔؟
Next: ایم جی موٹرز کی نئی گاڑی،ایم جی یو 9 کی قیمت کیا ہے

Related News

house5
  • بزنس

ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا

S.D. مئی 22, 2026
brohi.hadraabad4
  • بزنس

ٹیکس چوری کا الزام ، حیدرآباد کا بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا

S.D. مئی 21, 2026
fbr1
  • ایف بی آر
  • بزنس

کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ

S.D. مئی 20, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026