Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • کاشت کاروں کے لئے بڑی خوش خبری،چین کے تعاون سے چاول کی نئی ورائٹی تیار،فی ایکٹر پیداوار3 گنا بڑھ جائے گی
  • بزنس

کاشت کاروں کے لئے بڑی خوش خبری،چین کے تعاون سے چاول کی نئی ورائٹی تیار،فی ایکٹر پیداوار3 گنا بڑھ جائے گی

S.D. مارچ 13, 2026
rice1

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) چاول کے کاشت کاروں کے لئے بڑی خوش خبری ، پنجاب یونیورسٹی پاکستان اور ووہان یونیورسٹی چین کی مشترکہ تحقیق سے ہائبرڈ چاول کے بیج کی نئی ورائٹی تیار ، 10 سالہ تحقیق اور تجربے سے زرعی شعبے میں انقلاب برپا ہو گا، فی ایکڑ پیداور 3 گنا بڑھ جائے گی ، عام کسان کو فائدہ ہو گا، پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دے دی ،پنجاب یونیورسٹی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان چاول کی نئی ہائبرڈ ورائٹی پی یو 786 کی کمرشلائزیشن کا ایک معاہدہ ہوا طے پا گیا ہے ،اس معاہدے کے تحت پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین کے اشتراک سے تیار کردہ ہائبرڈ چاول کے بیج کی کمرشلائزیشن اب پیسٹیکان سیڈز کمپنی کرے گی ، چاول کی اس نئی ہائبرڈ ورائٹی 786سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار تین گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی جو پاکستان میں چاولوں کی ایکسپورٹ کے شعبے میں انقلاب برپا کر دے گی۔ یہ ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کاہائبرڈ چاول ہے، پنجاب یونیورسٹی اور وہان یونیورسٹی چین کے سائنسدانوں نے مل کر ہائبرڈ چاولوں کی یہ نئی قسم ایجاد کی ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ اینڈ جینیٹکس اور پیسٹیکان سیڈز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر آفس میں ہوا، معاہدے کے تحت کمپنی کو پاکستان میں چاول کی ہائبرڈ ورائٹی786 پی یو کی مارکیٹنگ اور فروخت کا اختیار حاصل ہوگا۔کمپنی کو پاکستان میں چاول کی مذکورہ ورائٹی کی مارکیٹنگ اور ڈسٹری بیوشن کے خصوصی حقوق حاصل ہوں گے۔معاہدے کے مطابق کمپنی اس چاول کی ورائٹی کی درآمد، مارکیٹنگ اور فروخت کی ذمہ دار ہوگی۔معاہدے کے تحت پنجاب یونیورسٹی کو سیلز کے مطابق رائلٹی ادا کی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی تمام ریگولیٹری منظوریوں اور سیڈ سرٹیفیکیشن کی ذمہ دار ہوگی۔ معاہدے سے پنجاب یونیورسٹی اور ووہان یونیورسٹی چین کی مشترکہ تحقیق سے تیار کردہ ورائٹی کی کمرشلائزیشن بھی ممکن ہوگی۔

چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جنیٹکس ڈاکٹر محمد اشفاق کے مطابق نئے چاول کا کامیاب تجربہ پاکستان کے چار صوبوں کے مختلف شہروں میں کیا گیا۔ نئے ہائبرڈ چاول کی تیاری دس سالہ تحقیق اور تجربے کا نتیجہ ہے۔ ہائبرڈ چاول کی نئی اقسام کو 786کے نام سے رجسٹرڈ کرایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول بیکٹیریائی بیماریوں کے خلاف مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول شدید گرمی اور خطرناک کیڑوں کے خلاف بھی مزاحمتی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈاکٹراشفاق کے مطابق نیا ہائبرڈ چاول قومی سطح پر چاول کی پیداوار میں اضافہ کرے گا۔پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ریسرچ انووویشن اینڈ کمرشلائیزیشن کے تحت ہونے والا پہلا معاہدہ ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب ہے۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان اور چین کی جامعات میں مشترکہ تحقیقاتی منصوبوں کو مزید فروغ دے گا۔ نیا ہائبرڈ چاول غذائیت میں بھی شہریوں کے لئے مفید ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ فی ایکڑ تین گنا ذیادہ پیداوار سے عام کسان کو فائدہ ہو گا۔اس کے ساتھ یہ چاول دنیا بھر میں پاکستانی چاول کی ایکسپورٹ میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جامعات کا بنیادی کام ملک، قوم اور صنعتی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔ پنجاب یونیورسٹی سے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینیٹکس کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشفاق اورڈاکٹر محمد علی کلاسرا جبکہ وہان یونیورسٹی چین سے پروفیسر رنشان ژو، ڈاکٹر ژیانٹنگ وو، شو و دیگر تحقیقاتی ٹیم میں شامل تھے۔ تکنیکی مراحل کی تکمیل کے بعد پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے نئے ہائبرڈ چاول کی منظوری دی۔

Post navigation

Previous: پاکستان کے بڑے شہروں میں آئندہ ہفتے 5جی کے پائلٹ منصوبے شروع ہو جائیں گے
Next: کامران خان ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے پر ایم کیو ایم کا رد عمل سامنے آگیا

Related News

house5
  • بزنس

ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا

S.D. مئی 22, 2026
brohi.hadraabad4
  • بزنس

ٹیکس چوری کا الزام ، حیدرآباد کا بروہی بلوچستان بار بی کیو ریسٹورنٹ سیل کر دیا گیا

S.D. مئی 21, 2026
fbr1
  • ایف بی آر
  • بزنس

کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ

S.D. مئی 20, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026