Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • دنیا
  • گھریلو خاتون،پاکستان سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنےوالے منظم گروہ کاحصہ
  • دنیا

گھریلو خاتون،پاکستان سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنےوالے منظم گروہ کاحصہ

S.D. دسمبر 28, 2025
sidara1

کراچی (نیوزلیب رپورٹ) پاکستان نژاد برطانوی خاتون نے گھر میں ہی ہیروئن پروسیسنگ پلانٹ لگا دیا ،خاتون کے بیڈ روم سے 3 ارب روپے سے زیادہ کی ہیروئن برآمد ہوئی، نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے کے مطابق 34 سالہ سدرا نوشین ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا حصہ تھیں جو پاکستان سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرتا اور اسے برطانیہ کے مختلف شہروں کوسپلائی کرتا ہے ، برطانوی میڈیا کے مطابق سدرا نوشین کو بریڈفورڈ کراؤن کورٹ نے 21 سال اور 6 ماہ قید کی سزا سنا دی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے اہلکاروں کی جانب سے بریڈفورڈ میں ایک خاتون کے گھر سے اندازاً 3 ارب 25 کروڑ روپے ( 85 لاکھ پاؤنڈ ) کی 85 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔این سی اے کے مطابق 34 سالہ سدرا نوشین ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا حصہ تھیں جو پاکستان سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرتا اور اسے ملک بھر میں فراہم کرتا تھا،ظاہری طور پر سدرہ نوشین بریڈفورڈ میں ایک عام اور غیر نمایاں زندگی گزار رہی تھی، لیکن حقیقت میں وہ ملک بھر میں بڑی مقدار میں ہیروئن سپلائی کرنے والے ایک منظم گروہ کا حصہ تھیں اوراسے پیسہ کمانے کا جنون تھا ۔این سے اے کی ٹیم نے 6 ماہ قبل برطانوی شہر بریڈ فورڈ میں واقع ان کے گھر پر چھاپہ مارا اس کارروائی کے دوران سدرا نوشین کو گرفتار کیا،این سی اے ٹیم کے مطابق گھر کا پچھلا بیڈروم ہیروئن پروسیسنگ پلانٹ میں تبدیل کیا گیا تھا۔منشیات فروش گروپ کی طرف سےچمڑے کی جیکٹس سمیت مختلف ملبوسات میں چھپائی گئی ہیروئن سدرا نوشین کے پتے پر پہنچائی جاتی تھی،جہاں وہ انھیں ایک ایک کلو کے پیکٹ میں تبدیل کرتی اور پھر انھیں آگے سپلائی کیا جاتا تھا،سدرا نوشین کے گھر پر چھاپے کے دوران تلاشی میں این سی اے نے مختلف تھیلوں میں موجود 85 کلوگرام اے کلاس منشیات برآمد کی،جس کی مالیت برطانیہ میں 85 لاکھ پاونڈ اور پاکستان میں 3 ارب 25 کروڑ کے قریب ہے ،اس چھاپے میں ، وزن کرنے کے ترازو، بالٹیاں اور دیگر آلات بھی قبضے میں لیے گئے،سدار نوشین کےفون سے حاصل ہونے والے شواہد سے معلوم ہوا کہ سدرا نوشین اور پاکستان میں موجود ایک ساتھی کے درمیان برطانیہ کو ہیروئن کی فراہمی سے متعلق سینکڑوں پیغامات کا تبادلہ ہوا تھا۔تفتیش کاروں کو یہ شواہد بھی ملے کہ وہ برطانیہ کے اندر رابطوں کو کئی کلوگرام پر مشتمل منشیات کی کھیپ فراہم کرتی تھیں اور ایک موقع پر بریڈفورڈ میں ایک مجرم سے منظم جرائم پیشہ گروہ کے لیے 2 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ بھی وصول کیے تھے،ان الزامات پرسدرا نوشین کو بریڈفورڈ کراؤن کورٹ میں مقدمے کا سامنا کرنا تھا،انھیں الزمات تسلیم کرنے پر سزا سنائی گئی

Post navigation

Previous: اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کیوں؟
Next: آن لائن پاسپورٹ کا حصول اب آسان

Related News

unama.afghaistan
  • دنیا

افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

S.D. جولائی 30, 2026
uzbekistan.trade
  • بزنس
  • دنیا

پاکستان کی علاقائی تجارت کے لئےبڑی خوش خبری ،ازبکستان اور پاکستان نے افغانستان کے روایتی راستے کا متبادل تلاش کر لیا

S.D. جولائی 19, 2026
hajj.umrah
  • پاکستان
  • دنیا

عمرہ زائرین کے لئے اہم خبر

S.D. جولائی 19, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026