Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کیوں؟
  • بزنس

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کیوں؟

S.D. دسمبر 21, 2025
dollar3

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ) پاکستان میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی سے مسافروں اور طلبا کو ڈالر کے حصول میں مشکلات کا سامنا اوپن مارکیٹ میں ڈالر دستیاب نہیں ،کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سےکرنسی کے تبادلے سے متعلق نئے ایس او پیز سے مارکیٹ میں ڈالر کی قلت پیدا ہو گئی، ڈیلرز کے مطابق گذشتہ ماہ نومبر میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس کے تحت ڈالر خریدنے والے صارفین کو چیک جاری کرنا لازم قرار دیا گیا ہے، اس سے پہلے ایس بی پی ڈالر کی خریداری کے لئے بایومیٹرک تصدیق اور اصل شناختی کارڈ (CNIC) کی شرط پہلے ہی نافذ کر چکا ہے ،اب اس نئی صورتحال میں کرنسی ایکسچینج کمپنیاں صرف وہی ڈالر فروخت کر رہی ہیں جو وہ خود خرید پاتی ہیں،بیشتر کرنسی ڈیلرز ڈالرز کی فروخت نہیں کر رہے یا پھر انھوں نے 100 سے 200 ڈالر تک کا کوٹہ مقرر کر دیا ہے اس صورتحال سے بیرون ملک جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے ،بیشتر مسافر ڈالر کے علاوہ دیگر کرنسیاں خرید رہے ہیں یا پھر بلیک مارکیٹ سے مہنگے داموں ڈالر خریدنےپر مجبور ہیں ،یہ بھی بتایا جا رہا ہے ڈالر کی قلت کے باعث کرپٹو کرنسی کی غیر قانونی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں ،کاروباری برادری اور ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ ڈالر کی مصنوعی قلت سے آنے والے دنوں میں بحران کی شکل اختیار کرلے گی،اس لئے حکام کو اس جانب فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے

Post navigation

Previous: بنگلہ دیش ’’انقلاب منچہ‘‘ کے ترجمان کا قتل،گرل فرینڈ نے منصوبہ بے نقاب کر دیا
Next: گھریلو خاتون،پاکستان سے برطانیہ ہیروئن اسمگل کرنےوالے منظم گروہ کاحصہ

Related News

evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
shiping.
  • بزنس

پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل

S.D. مارچ 3, 2026 0
psx5
  • بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش

S.D. مارچ 2, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0