Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • کراچی کا ماحولیاتی نظام تباہی کے دہانے پر،حالیہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث50 ہزار درخت کاٹ دیئے گئے
  • خاص رپورٹس

کراچی کا ماحولیاتی نظام تباہی کے دہانے پر،حالیہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث50 ہزار درخت کاٹ دیئے گئے

S.D. مئی 17, 2026
citywithout.trees

کراچی (نیوز لیب رپورٹ ) کراچی میں درختوں کی کٹائی نے ماحولیاتی نظام کو تباہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے، اس شہر میں 50 ہزار سے زائد درخت حالیہ مختلف ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے کاٹ دیئے گئے ، شہر کا گرین بیلٹ( سبز احاطہ ) خطرناک حد تک کم ہو کر تقریبا دو فیصد رہ گیا ہے، ، جہاں مبینہ طور پر 50 ہزار سے زائد درخت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی نذر ہو چکے ہیں، ان خیالات کا اظہارایف پی سی سی آئی کی سینٹرل اسٹینڈنگ کمیٹی برائے پائیدار ترقیاتی اہداف کے زیر اہتمام فیڈریشن ہائوس کراچی میں منعقد ہ ایک سیمینار میں کیا گیا ، موضوع تھا ،پاکستان کے گھٹتے جنگلات،سیمنار میں پاکستان کے تیزی سے ختم ہوتے ہوئے جنگلات اوردرختوں کی بے دریغ کٹائی پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا،سیمینار کے اختتام پراتفاق رائے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کے بڑے شہروں خصوصا کراچی اور اسلام آباد میں درختوں کی کٹائی نے ماحولیاتی نظام کو تباہی کے دہا نے پر پہنچا دیا ہے، اور اب وقت آ گیا ہے کہ ماحولیاتی کارکن اور غیر سرکاری تنظیمیں ذمہ دار اداروں کے خلاف عدالتوں اور ماحولیاتی ٹربیو نلز سے رجوع کریں۔مقررین نے زور دیا کہ صرف ہوٹلوں میں تقاریب اور علامتی عالمی دن عالمی دن منانے سے اب کام نہیں چلے گا، بلکہ عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔ درختوں اور جنگلات کے تحفظ کی آئینی و ا نتظامی ذمہ داری رکھنے والے اداروں کو مکمل جوابدہ بنانا ہوگا۔ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر محمد نعیم قریشی نے کہا کہ کراچی کا سبز احاطہ خطرناک حد تک کم ہو کر تقریبا دو فیصد رہ گیا ہے، جہاں مبینہ طور پر 50 ہزار سے زائد درخت مختلف ترقیاتی منصوبوں کی نذر ہو چکے ہیں

۔ اسلام آباد میں بھی حالیہ مہینوں میں تقریبا 40,000 درختوں کی کٹائی کی اطلاعات نے تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پاکستان میں مجموعی جنگلات اور درختوں کا احاطہ صرف پا نچ فیصد سے کم ہو کر 3فیصد کے قریب رہ گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی معیار کے مطابق ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کے لیے کم از کم 25 فیصد جنگلات ضروری ہیں۔ا نہوں نے سندھ فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ اور سندھ ا نوائر مینٹل پروٹیکش ایجنسی سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی درختوں کی کٹائی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ذمہ دار اداروں کو جوابدہ بنایا جائے۔ا نہوں نے وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضی وہاب اورکمشنر کراچی سے گزارش کی کہ وہ اس سلسلے کو روکیں اور درخت کاٹنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی کریں۔ ا نہوں نے کہا کہ درختوں کے بچا کیلئے ایک ملک گیر مہم شروع کی جارہی ہے،دیگر ماہرین نے کہا کہ 1992 سے اب تک پاکستان کے جنگلات میں 18 فیصد کمی واقع ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈ نگ، اربن فلڈ نگ، اچا نک سیلاب اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے جیسے خطر ناک واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان ہر سال 11,000 ہیکٹر سے زائد جنگلاتی رقبہ کھو رہا ہے۔ مختلف سرکاری اداروں کے درمیان اختیارات کا تنازع ماحولیاتی تباہی کا جواز ہیں اور تمام اداروں کو مل کر فوری اقدامات کر نے ہوں گے۔ درختوں کی ا ندھا دھن کٹائی کو معمولی جرم نہیں ہیں بلکہ ماحولیاتی دہشت گردی سمجھا جانا چاہئے ، کیوں کہ اس کے اثرات ا نسانی صحت، حیاتیاتی تنوع، موسمیاتی مزاحمت اور شہری بقا پر ا نتہائی تباہ کن ہیں۔ اگرچہ پاکستان میں درختوں کے حوالے سے جامع سائنسی ڈیٹا موجود نہیں، لیکن تمام فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ فوری اور ہنگامی اقدامات ضروری ہیں، میڈیا اکثر ماحولیاتی تباہی کو اجاگر کرتا ہے لیکن ماحولیاتی تنظیمیں اس کو قانونی کارروائی میں تبدیل نہیں کرتیں۔مقررین نےمصنوعی ذہا نت اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے ذریعے جنگلات کی نگرا نی کی تجویز اور سنگل یوز پلاسٹک بیگز پر سخت پابندی پر بھی زور دیا

Post navigation

Previous: لال لال نہیں ، گولڈن زرد افریقن تربوز سے بھی لطف اٹھائیں پاکستان پہنچ گیا،
Next: کسٹمز آفیسرز نے سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت کو قانونی نوٹس جاری کردیا،کرپشن کے الزامات پر عوامی معافی کا مطالبہ

Related News

housing.project4
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کیسے حاصل کریں ،اسٹیٹ بینک کی مکمل تفصیل پڑھیں اور جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

S.D. جولائی 22, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
murtaza.wahab
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

S.D. جون 28, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026