Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

S.D. جون 28, 2026
murtaza.wahab

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ )کراچی میں پانی کی منصفانہ اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، نئے سسٹم سے شہری چند سیکنڈ میں معلوم کر سکیں گے کہ ٹینکر قانونی ہے یا غیر قانونی، میئر کراچی مرتضی وہاب نےایک ویڈیو پیغام میں شہر میں پانی کی ترسیل کے نظام کو مزید شفاف اور موثربنانے کے لیے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب شہری آسانی سے یہ معلوم کر سکیں گے کہ ان کے گھر پانی فراہم کرنے والا ٹینکر قانونی ہے یا غیر قانونی، میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر منفرد بارکوڈ نصب کر دیے گئے ہیں، جنہیں موبائل فون سے اسکین کرتے ہی ٹینکر کی رجسٹریشن، ڈرائیور کی شناخت، تصویر، روٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور اس میں پانی کی مقدارسمیت دیگر اہم معلومات فوری طور پر سامنے آ جائیں گی۔ اس جدید نظام کا بنیادی مقصد غیر قانونی واٹر ٹینکر مافیا کی حوصلہ شکنی، پانی کی ترسیل میں شفافیت پیدا کرنا اور شہریوں کو مستند معلومات فراہم کرنا ہے تاکہ صرف رجسٹرڈ اور مجاز ٹینکرز ہی پانی کی فراہمی کا کام انجام دیں۔مرتضی وہاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں پر آنے والے واٹر ٹینکر کا بارکوڈ ضرور اسکین کریں اور اگر کوئی ٹینکر غیر رجسٹرڈ یا مشکوک معلوم ہو تو متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں تاکہ اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ بارکوڈ سسٹم کے ذریعے رجسٹرڈ ٹینکرز کی مکمل معلومات عوام کے موبائل فون پر دستیاب ہوں گی، جس سے نہ صرف غیر قانونی واٹر سپلائی کی روک تھام میں مدد ملے گی بلکہ شہریوں کا اعتماد بھی بحال ہوگا۔میئر کراچی کے مطابق یہ اقدام شہر میں پانی کی منصفانہ اور شفاف فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی واٹر ٹینکر مافیا کے خلاف جاری کارروائیوں کو مزید موثربنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

Post navigation

Previous: لاہور میں ایم کیو ایم نہیں تھی اس لئے وہاں ترقی ہوئی،اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ آئندہ الیکشن میں سکڑ جائیں گے۔سعید غنی
Next: سندھ ہائی کورٹ کابڑا فیصلہ،اقبال زیڈ احمد،سابق صدر نیشنل بینک اور سابق چیف سیکریٹری کے ریفرنس اب احتساب عدالت میں ہی چلیں گے

Related News

oicci2
  • بزنس
  • پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی

S.D. جولائی 8, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
health.sindh
  • پاکستان
  • صحت

سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

S.D. جولائی 4, 2026

تازہ ترین

  • غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی
  • ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج
  • ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے
  • سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے
  • ،سندھ میں کاروباری برادری نے 344.602 ارب روپے کا سیلز ٹیکس دیا جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے محض ایک ارب روپے کا زرعی ٹیکس جمع کرایا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

oicci2
  • بزنس
  • پاکستان

غیر ملکی سرمایہ کار امن وامان کی صورتحال سے پریشان، سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دے دیا ،اوور سیز انویسٹرز چیمبر کے اراکین نےکہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ گئے ، کراچی پولیس کی مثبت درجہ بندی کم اور اس کے برعکس سندھ رینجرز کی مثبت درجہ بندی بڑھ گئی

S.D. جولائی 8, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
Amir-Khan-Wedding1
  • شوبزنس

ہالی ووڈ اداکار عامر خان کی 61 سال میں تیسری شادی، دلہن گوری اسپراٹ کا تعلق فیشن انڈسٹری سے ہے

S.D. جولائی 5, 2026
health.sindh
  • پاکستان
  • صحت

سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

S.D. جولائی 4, 2026