Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • دس روپے کا نوٹ ختم کر دیا جائے،40 سے50 ارب روپے کی بچت ہو گی
  • بزنس

دس روپے کا نوٹ ختم کر دیا جائے،40 سے50 ارب روپے کی بچت ہو گی

S.D. فروری 14, 2026
10 ruppe2

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ) 10 روپے کا نوٹ ختم کر دیا جائے ، اربوں روپے کی بچت کے لئے اس کی جگہ سکہ لانے کی سفارش،یہ سفارش آئی سی ایم اےکی جانب سے سامنے آئی ہے ،انسٹی ٹیویٹ آف کاسٹ اینڈ منیجمنٹ اکاونٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ لانے سے آئندہ 10 برس میں 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ممکن ہے،آئی سی ایم اے ریسرچ رپورٹ کے مطابق 10 روپے کا نوٹ روزمرہ زندگی میں ہر جگہ استعمال ہوتا ہے، چائے کے ہوٹلوں اور بسوں سے لے کر کریانہ دکانوں اور بازاروں تک۔ ایک کپ چائے سے لے کر بس کے کرائے تک، 10 روپے کا نوٹ تقریباً ہر لین دین کا حصہ ہے، لیکن اس کی مختصر مدتِ استعمال ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ نوٹ جلد خراب ہو جاتا ہے اور اس کی اوسط عمر صرف چھ سے 9ماہ ہوتی ہے۔ بار بار چھپائی اور تبدیلی کے باعث سالانہ تقریباً 8 سے 10 ارب روپے کے اخراجات آتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سالانہ رپورٹ 2022-23 کے مطابق، اگرچہ یہ نوٹ مجموعی طور پر چھاپے جانے والے نوٹوں کا ایک تہائی سے زائد حصہ ہے، مگر زیرِ گردش کرنسی کی کل مالیت میں اس کا حصہ صرف 1.2 فیصد ہے۔ یہ عدم توازن پرنٹنگ سہولیات پر دباؤ ڈالتا ہے، عملیاتی اخراجات بڑھاتا ہے اور بار بار تیاری کے باعث ماحولیاتی دباؤ میں اضافہ کرتا ہے

۔آئی سی ایم اے کے تجزیے کے مطابق، 2016 میں متعارف کرایا گیا 10 روپے کا سکہ ایک سادہ اور عملی حل پیش کرتا ہے۔ سکے 20 سے 30 سال تک کارآمد رہنے کے لیے تیار کیے جاتے ہیں، عوام میں وسیع پیمانے پر قبول کیے جاتے ہیں اور وینڈنگ مشینوں اور ٹرانسپورٹ کے کرایہ وصولی جیسے خودکار نظاموں کے ساتھ بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان منٹ کے اعداد و شمار کے مطابق، 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکہ لانے سے آئندہ دس برسوں میں 40 سے 50 ارب روپے کی بچت ممکن ہے اور بار بار آنے والے اخراجات کو ایک دیرپا قومی اثاثے میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔دیگر ممالک کا تجربہ ظاہر کرتا ہے کہ کم مالیت کے نوٹوں کی جگہ سکے متعارف کرانا مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ برطانیہ نے 1983 میں ایک پاؤنڈ کا نوٹ سکہ سے تبدیل کیا، کینیڈا نے 1987 میں ایک ڈالر اور 1996 میں دو ڈالر کے نوٹ کی جگہ سکے متعارف کرائے، جبکہ آسٹریلیا نے 1984 میں ایک ڈالر اور 1988 میں دو ڈالر کے نوٹ کی جگہ سکے جاری کیے۔ ان ممالک کے تجربات سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی قبولیت ہموار رہتی ہے، اخراجات کم ہوتے ہیں اور عملیاتی کارکردگی بہتر ہوتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق نوٹ سے سکے پر منتقلی کے عمل کی مدت 3 سال رکھی جائے

Post navigation

Previous: ناقص پانی بارے پی ایم اے کے ہوشربا انکشافات،کراچی میں خطرناک بیکٹیریا پھیل رہا ہے
Next: ایم کیو ایم کا کراچی چیمبر کے ساتھ گٹھ جوڑ،شہر میں کوئی ضلعی چیمبر نہیں بنے گا

Related News

evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
shiping.
  • بزنس

پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل

S.D. مارچ 3, 2026 0
psx5
  • بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش

S.D. مارچ 2, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0