Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے بڑی خبر
  • پاکستان

پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے بڑی خبر

S.D. اپریل 18, 2026
punjabcm1

لاہور ( نیوزلیب رپورٹ ) پنجاب کے طلبا و طالبات کے لئے بڑی خبر، صوبے کے ایک لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو گوگل کے مہنگےکورسز مفت کرانے کی منظوری،واضح رہے کہ ان گوگل سرٹیفیکیشن کورسز کی فیس 400 سے 1000 ڈالر تک ہے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کالج کے طلبا و طالبات کیلئے الیکٹرو بس فیسلیٹی کی منظوری بھی دید ی ، یہ منظوری وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اسکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹس کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے منعقدہ اجلاس میں دی گئی ،اجلاس میں پنجاب میں پہلی مرتبہ کالجز ایجوکیشن کی سٹینڈرڈ رائزیشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا، اس اجلاس میں مریم نواز نے کالج طلبہ کے لیے الیکٹرک بسوں کی سہولت فراہم کرنے اور پنجاب بھر کے 166 سرکاری کالجوں میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی لیبارٹریز قائم کرنے کی بھی منظوری دی اور صوبے بھر میں کالج تعلیم کو یکساں بنانے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے اسکولوں کی بہتری کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر تیز کیا جائے۔ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے تحت تمام اہل طلبہ کو وظائف فراہم کیے جائیں۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایک ہی مرحلے میں 62,949 طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں گی۔یہ بھی بتایا گیا کہ 98 فیصد طلبا و طالبات نے وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں بصارت سے محروم اور دیگر خصوصی طلبہ کو بھی شامل کیا جائے گا ۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام کامرس کالجز کا یونیورسٹیوں سے الحاق کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کامرس کالجز کو یونیورسٹیوں سے الحاق کرنے کی منظوری دیدی۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 29اضلاع کے36 کامرس کالجز کو19 سرکاری یونیورسٹیوں سے منسلک کیا جائے گا،ہر کامرس کالج کا ضلع میں موجود سرکاری یونیورسٹی سے الحاق کیا جائے گا۔ بزنس، اکاونٹ، فنانس، بینکنگ، آئی ٹی اور ای کامر س سے متعلق بی ایس کے14 ڈسپلن پڑھائے جائیں گے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے 30ہزار طلبہ کو ہونہار سکالر شپ کیلئے سمری پیش کی تھی۔پنجاب کے262 سرکاری کالجز کے 5282 طلبہ کیلئے فیزون میں23 کروڑ 80لاکھ روپے ہونہار سکالر شپ دیئے گئے۔فیز ٹو میں200 کالجز کے 4310 طلبہ کیلئے19 کروڑ چالیس لاکھ روپے کے سکالر شپ رکھے گئے۔365 گریجوایٹ طلبہ کو25 ہزار سکالر شپ دیئے جائیں گے۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ون میں38ہزار سے زائد طلبہ مستفید ہوئے۔سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز ٹو میں بصارت سے محروم اور دیگر سپیشل طلبہ کو بھی سکالر شپ ملیں گے۔سی ایم پنجاب لیپ ٹاپ سکیم فیز ٹو کیلئے 142000 طلبہ نے اپلائی کیا۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب میں پیکٹا کے تحت گریڈ8 اسسمنٹ امتحانات میں 9لاکھ94 ہزار طلبہ نے شرکت کی۔طالبات کی کامیابی کا تناسب92 فیصد اور طلبا کی کامیابی کا تناسب84 رہا

Post navigation

Previous: بجٹ خسارہ پورا کرنے کےلئے حکومت کا بینکوں سےقرض کا بڑھتا رحجان، نجی شعبے کو متاثر کر رہا ہے،خرم اعجاز
Next: موبائل فون صارفین کے لئے الرٹ جاری، مفت سم کے لالچ میں فراڈ سے بچ کر رہیں ،موبائل میں بینک اکاونٹ کی تفصیل رکھنے والے یہ ضرور پڑھیں

Related News

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026