Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • ڈسٹرکٹ چیمبرز تنازع،عاطف اکرام پر خواتین کی آواز دبانے کا الزام،گروپ انتشار کا شکار
  • بزنس
  • ٹریڈ سیاست

ڈسٹرکٹ چیمبرز تنازع،عاطف اکرام پر خواتین کی آواز دبانے کا الزام،گروپ انتشار کا شکار

S.D. فروری 17, 2026
fpcci.logo

کراچی(نیوزلیب رپورٹ ) ڈسٹرکٹ کی سطح پر چیمبرز کے قیام کا تنازعہ،فیڈریشن میں برسر اقتدار گروپ بھی انتشار کا شکار ہو گیا،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام نے نامعلوم دباو پر نہ صرف اپنی پریس کانفرنس منسوخ کر دی بلکہ اپنے گروپ کی نمائندہ خواتین رہنماوں کو بھی پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا،جس پر ویمن چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کی اراکین نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام پر خواتین کی آواز دبانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بیرونی دباو کاسامنا کرنے میں ناکام رہے ہیں اور انھوں نے 17 فروی کو فیڈریشن ہاوس میں طے شدہ پر یس کانفرنس دباو پر ملتوی کرادی،واضح رہے کہ احتجاج کرنے والی ویمن چیمبرز کی عہدیداران کا تعلق برسرا اقتدار گروپ یو بی جی،بزنس مین پینل پروگریسو اور فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی سے ہے،ان خواتین کا کہنا ہے کہ انھوں نے منگل کو فیڈریشن ہاؤس میں ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 میں ایم کیو ایم کی ترمیم کے خلاف پریس کانفرنس رکھی تھی ،2013 کے ٹریڈ ایکٹ میں ترمیم کا بل ایم کیو ایم فاروق ستار نے اسمبلی میں پیش کیا ہے ،کراچی چیمبر کے برسر اقتدار گروپ کی خواہش پر پیش کردہ اس بل کے تحت اضلاع کی سطح پر قائم چیمبر ز ختم کر دیئے جائیں ،افسوس ناک بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم صرف کراچی میں اضلاع کی سطح پر قائم چیمبرز ختم کرانا چاہتی ہے قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے والے ترمیمی بل پر منگل 17 فروی کو رکھی جانے والی پریس کانفرنس سے عاطف اکرام اور ایف پی سی سی آئی کے دیگرعہداروں نے بھی خطاب کرنا تھا ،لیکن نہ صرف انھوں نے اس پریس کانفرس میں شرکت سے معذوری ظاہر کی بلکہ وہاں جمع خواتین کو بھی پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا،

ویمن چیمبرز کی عہدیداران بانی صدر کراچی ویمن چیمبر آف کامرس ملیر نازلی عابد نثار ، صاحبزادی ماہین خان فاونڈر صدر کورنگی ویمن چیمبر ،بہاولپور ویمن چیمبر کی سابق صدر ناہید مسعود ،ویمن انٹرپرینورز کی رہنما فریدہ قریشی،شمیم ممتاز خان،شبانہ آصف نے پریس کانفرنس کو جبری ختم کرنے کے فیصلے پر تنقید اور ٹریڈ آرگنائزیشن رول 2013 میں ترمیم کیلئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے پیش کئے گئے بل پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ان رولز کے تحت120چیمبرز بن چکے ہیں اور اگر ترمیم کی گئی تو ان تمام چیمبرز کا مستقبل تاریک کرنے کے مترادف ہوگا اوریہ ساری چیمبرز نہ صرف ختم ہو جائیں گی بلکہ انکے مسائل کے حل کے لئے اٹھنے والی ساری آوازوں کو بھی خاموش کردے گی۔ صاحبزادی ماہین خان فاونڈر صدر کورنگی ویمن چیمبر نے اس موقع پر کہا کہ کراچی چیمبر میں خواتین کی کبھی کوئی سنوائی نہیں ہے اور اگر یہ ترمیم ہوگئی تو ویمن چیمبرز سے خواتین کے حق کے لئے اٹھنے والی آواز دب جائےگی۔انکاکہنا تھا کہ ملک بھر میں ٹریڈ باڈیز کیلئے ایک ہی ایکٹ لاگو ہوتا ہے اور ایسا نہیں کہ کراچی کیلئے الگ ہو اور ملک کے دیگر شہروں کیلئے الگ قانون ہو۔بانی صدر کراچی ویمن چیمبر آف کامرس ملیر نازلی عابد نثار نے کہا کہ2013ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف ہم نے پریس کانفرنس کرنا چاہی لیکن ہماری آواز کو دبا دیا گیا،تمام ڈسٹرکٹ چیمبر کو ختم کرکے ایک چیمبر بنانے کی سازش میگا سٹی کراچی کے7ڈسٹرکٹ کی جگہ ایک چیمبر کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے،ہم خواتین کو بہت مشکل کے ساتھ ڈسٹرکٹ کی سطح پر چیمبر میں لائے اور ان کے این ٹی این بنوائے تاکہ وہ ٹیکس نیٹ میں آئیں ،اب سوال یہ ہے کہ کیا ملیر یا کورنگی کی 500یا اس سے زائد تجارتی خواتین کو ایک سوکالڈ چیمبر فسیلیٹیشن فراہم کرسکے گا؟ میری ایف پی سی سی آئی کے صدر،سینئرنائب صدر اور نائب صدور سے مطالبہ ہے کہ ہمارا ساتھ دیں۔بہاولپور ویمن چیمبر کی سابق صدر ناہید مسعود نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہی خواتین تاجروں کو سپورٹ کیا ہے اور میں مکمل طور سے ٹریڈ آرگنائزیشن رول 2013 میں کسی بھی متوقع تبدیلی کی مخالف ہوں،یہ سوچ غلط ہے کہ تمام ویمن چیمبر ختم کرکے شہر کا ایک چیمبر بنایا جائے ،اس سے مسائل میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگا۔ویمن انٹرپرینورز کی رہنما فریدہ قریشی،شمیم ممتاز خان،شبانہ آصف نے بھی پریس کانفرنس کو جبراً ختم کرنے کے فیصلے پر تنقید کی۔ اور کہا کہ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ا کی جانب سے ڈی جی ٹی او کے قانون میں مجوزہ ترمیم کے حوالے سے پیش کیا گیا بل تاجر برادری کے لیے باعثِ تشویش ہے۔ یہ ترمیم ڈسٹرکٹ وائز چیمبرز کے انتخاب کے نظام کو محدود کرنے کی کوشش ہے، جو جمہوری اقدار اور تاجروں کے حقِ نمائندگی کے منافی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2013میں یہ بل ڈاکٹر فاروق ستار نے ہی پیش کیا تھا اوراب اس کی مخالفت میں بھی بل ڈاکٹر فاروق ستار نے ہی پیش کیا ہے،ڈسٹرکٹ اور زونل چیمبرز تاجروں، صنعتکاروں اور چھوٹے کاروباری طبقے کی مو¿ثر آواز ہوتے ہیں، ان نمائندوں کو اختیارات سے محروم کرنا نہ صرف کاروباری برادری کی آواز دبانے کے مترادف ہے بلکہ اس سے پالیسی سازی میں عدم توازن پیدا ہوگا اور چھوٹے و متوسط درجے کے تاجروں کو شدید نقصان پہنچے گا،پاکستان بھر میں سو کے قریب ڈسٹرکٹ چیمبرز آف کامرس تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہیں۔ اگر اس قسم کی ترامیم منظور کی گئیں تو مقامی سطح پر نمائندگی کا نظام کمزور پڑ جائے گا، جس کے اثرات براہِ راست تاجروں اور صنعتکاروں پر مرتب ہوں گےے

Post navigation

Previous: بینک اکاونٹ میں اگر پانچ لاکھ روپے ہیں تو پریشان نہ ہوں،زکواۃ کٹوتی نہیں ہو گی
Next: پاک ،بنگلہ دیش تجارتی فورم کے قیام کی تجویز

Related News

evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
shiping.
  • بزنس

پاکستان کی خلیجی ممالک کوایکسپورٹ بند،شپنگ لائنز کی سروس معطل

S.D. مارچ 3, 2026 0
psx5
  • بزنس

پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے سرمایہ کاروں نے دوڑ لگا دی،مارکیٹ کریش

S.D. مارچ 2, 2026 0

تازہ ترین

  • معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی
  • تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا
  • بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے
  • انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ
  • پیٹرول کی قلت کا امکان،ڈیلرز نے بکنگ بڑھا دی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کوٹہ مقرر کر دیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

pti2
  • سیاست

معاشی استحکام خطرے میں ہے،سیاسی محاذ آرائی ختم کی جائے ،پی ٹی آئی

S.D. مارچ 7, 2026 0
nawaz and shahbaz
  • سیاست

تیل کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ،میاں نواز شریف نے شہباز شریف کو جاتی عمرہ طلب کرلیا

S.D. مارچ 7, 2026 0
evpakistan2
  • بزنس

بڑی خوش خبری کے لئے گاڑی خریدنے والے جون تک رک جائیں ،10 لاکھ تک کی گاڑی مارکیٹ میں آرہی ہے

S.D. مارچ 7, 2026 0
anti.tcourt
  • پاکستان

انسداد دہشت گردی کراچی کی منتظم عدالت کا سیاسی کارکنوں کے لئےتاریخ ساز فیصلہ

S.D. مارچ 5, 2026 0