Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں
  • خاص رپورٹس

گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

S.D. مئی 23, 2026
gulishan.e,rufi

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)گلشن روفی،پرائیڈ بلڈر اسکیم 33 کے 650 سے زائد متاثرین کی انصاف کے لیے عدالت میں دہائیاں ،، 30 سال بعد بھی حق سے محروم، نیب بھی ناکام ہو گیا ،انصاف کے لئے کہاں جائیں، عدالت کے احکامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا ، درخواست گزاروں کا کہناتھا کہ پلاٹ بک کروانے کے بعد ہم بربادہو گئے، کبھی عدالتوں تو کبھی نیب کے چکر لگانے پر مجبور ہیںلیکن کہیں شنوائی نہیں ہو رہی،عدالت کی متاثرین اور بلڈرز کو نیب دفتر بلا کر روزانہ کی بنیاد پر پلاٹوں کی لیز دینے کی کارروائی کرنے کی ہدایت ،سندھ ہائیکورٹ کی بلڈرز اور نیب پر شدید برہمی، 22 جون کو پیش رفت رپورٹ طلب کر لی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں گلشن روفی اسکیم 33 کے 650 سے زائد متاثرین کو پلاٹس کی عدم فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جہاں عدالت نے گزشتہ حکم نامے پر عملدرآمد نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس سلیم جیسر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 30 سال سے متاثرین کے حق حلال اور خون پسینے کی کمائی لیے ہوئے ہیں، مگر انہیں اب تک پلاٹ فراہم نہیں کیے جا رہے، آپ سب کو جیل میں ہونا چاہیے۔عدالت نے حکم دیا کہ متاثرین اور بلڈرز کو نیب دفتر بلا کر روزانہ کی بنیاد پر پلاٹوں کی لیز دینے کی کارروائی کی جائے۔ عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ متاثرین سے کسی بھی قسم کی اضافی رقم وصول کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔دوران سماعت کمرہ عدالت میں متاثرین نے انصاف کے لیے دہائیاں دیں۔ عدالت نے احکامات پر عملدرآمد نہ ہونے پر نیب کے تفتیشی افسر کو 22 جون کو پیش رفت رپورٹ سمیت طلب کرلیا۔درخواست گزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود 800 سے زائد متاثرین کو پلاٹ فراہم نہیں کیے جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ او ڈی سی چارجز کی مد میں بلڈر نے کروڑوں روپے کا فراڈ کیا جبکہ نہ تو ترقیاتی کام کرایا گیا اور نہ ہی متاثرین کو قانونی لیز دی گئی۔وکیل کے مطابق الاٹیز نے گلشن روفی اسکیم 33 کے سیکٹر 21 بی، 19 بی، 6 سی اور 6 بی میں پلاٹس بک کرائے تھے،درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ نے 2020 میں بلڈر کو متاثرین کو پلاٹ فراہم کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ نیب کو بھی معاونت کا پابند بنایا گیا تھا، مگر تاحال فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔وکیل نے مزید بتایا کہ سیکٹر 21 بی میں 100 سے زائد متاثرین کو فلاحی پلاٹس، اسکول، کالجز اور پلے گرانڈ کی اراضی پر لیز جاری کی گئی، جو ایک بڑا فراڈ ہےکیس میں نامزد بلڈرز میں رحمت الہی، سابق سینیٹر قاسم لاسی اور منظور روفی شامل ہیں

Post navigation

Previous: ہاوس فنانسنگ حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں،نیا قانون منظور ہو گیا
Next: بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

Related News

housing.project4
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کیسے حاصل کریں ،اسٹیٹ بینک کی مکمل تفصیل پڑھیں اور جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

S.D. جولائی 22, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
murtaza.wahab
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

S.D. جون 28, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026