Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • ،سندھ میں کاروباری برادری نے 344.602 ارب روپے کا سیلز ٹیکس دیا جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے محض ایک ارب روپے کا زرعی ٹیکس جمع کرایا
  • بزنس
  • پاکستان

،سندھ میں کاروباری برادری نے 344.602 ارب روپے کا سیلز ٹیکس دیا جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے محض ایک ارب روپے کا زرعی ٹیکس جمع کرایا

S.D. جولائی 3, 2026
SRB2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) مالی سال 2025-26 ،سندھ میںکاروباری برادری نے 344.602 ارب روپے کا سیلز ٹیکس دیا جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے محض ایک ارب روپے کا زرعی ٹیکس اداکیا،سندھ ریونیو بورڈ ( ایس آر بی ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالی سال2025-26 میں ایس آر بی کی تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولی ہوئی جوکہ ، 370.064 ارب روپے ریکارڈ کی گئی،ا یس آر بی کے مطابق یہ نمایاں اضافہ ایسے وقت میں حاصل ہوا جب مالی سال کے دوسرے نصف میں سست معاشی سرگرمیوں اور علاقائی کشیدگی کے باعث محصولات کی وصولی کو مختلف چیلنجز کا سامنا تھا۔بورڈ نے اس شاندار کارکردگی کا سہرا اپنے افسران و عملے کی انتھک محنت، حکومتِ سندھ کی معاونت اور ٹیکس دہندگان کے بھرپور تعاون کے سر باندھا ہے ،ایس آر بی اعلامیہ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے دوران اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ سالانہ محصولات وصول کرتے ہوئے 370.064 ارب روپے جمع کیے گئے، جو مالی سال 2024-25 میں وصول کیے گئے 307.930 ارب روپے کے مقابلے میں 20.17 فیصد زیادہ ہیں۔سندھ سیلز ٹیکس (ایس ایس ٹی) کی مد میں وصولیاں بڑھ کر 344.602 ارب روپے تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ مالی سال کے 284.377 ارب روپے کے مقابلے میں 21.2 فیصد کا اضافہ ہے۔اسی طرح سندھ ورکرز ویلفیئر فنڈ اور سندھ کمپنیز پرافٹس ورکرز پارٹیسپیشن فنڈ (ایس ڈبلیوپی ایف ) کی مد میں وصولیاں 22.253 ارب روپے سے بڑھ کر 24.435 ارب روپے ہو گئیں، جو 10 فیصد اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔مالی سال 2025-26 میں پہلی مرتبہ وصول کیے جانے والے زرعی آمدنی ٹیکس کی وصولیاں بھی ایک ارب روپے سے تجاوز کر گئیں۔ایس آر بی نے جون 2026 میں بھی اپنی تاریخ کی بہترین ماہانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 45.08 ارب روپے جمع کیے، جو ادارے کی تاریخ کی سب سے زیادہ ماہانہ وصولی ہے۔ یہ رقم مئی 2026 میں حاصل ہونے والے 35.15 ارب روپے کے مقابلے میں 28.3 فیصد زیادہ ہے،واضح رہے کہ ایس آر بی صرف سروسز کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصول کرتا ہے ،

Post navigation

Previous: بجلی صارفین، پاور سیکٹر کی بدانتظامی اور ناقص حکمت عملی کی قیمت ادا کر رہے ہیں، عوام کو مسلسل مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
Next: سندھ حکومت نےبنیادی مراکز صحت ایک این جی او کے حوالے کر دیئے،پی ایم اے کا احتجاج،سرکاری اثاثےبیرونی ادارے کے حوالے کرناقبول نہیں،فیصلہ واپس لیا جائے

Related News

mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
ifc
  • بزنس
  • دنیا

کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

S.D. اگست 23, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026