Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • آن لائن جوا،کیسینو ،ایپ ۔۔۔دھوکہ دہی کا نیا پلیٹ فارم
  • خاص رپورٹس

آن لائن جوا،کیسینو ،ایپ ۔۔۔دھوکہ دہی کا نیا پلیٹ فارم

S.D. اگست 24, 2025
nccia

کراچی (نیوز لیب رپورٹ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی ( این سی سی آئی اے ) نے عوام کی آگہی کے لئے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں آن لائن جوا،اور کیسینو چلانے والی تمام ایپ غیر قانونی ہیں ،اس سلسلے میں این سی سی آئی اے نے پاکستان بھر میں 46 موبائل ایپلی کیشنز کی نشاندہی کی ہے جو کہ جوئے اور کیسینو کے آن لائن پلیٹ فارم ہیں ، این سی سی آئی اے نے کہا ہے کہ یہ تمام ایپ غیر قانونی ہیں اور ان پلیٹ فارمز کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے،ادارےنے انکشاف کیا کہ ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کام کرنے والی یہ ایپس بڑے پیمانے پر آن لائن بیٹنگ اور کیسینو طرز کے گیمنگ کی سہولت فراہم کر رہی تھیں۔ جوئے کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشنز جیسے1
1xBet، Chicken Road، Aviator Games، Dafabet، 22Bet، Casumo، Rabona، 10Cric، Plinko، اور Bet365 شامل ہیں۔ ای سی سی آئی اے نے کہا کہ ایسی ایپس نہ صرف سٹے بازی کو فروغ دیتی ہیں بلکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے غیر منظم مالیاتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔جوئے کے سوفٹ ویئر کے علاوہ، فہرست میں غیر منظم فاریکس اور بائنری ٹریڈنگ پلیٹ فارم بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق یہ پلیٹ فارم مناسب نگرانی کے بغیر کام کر رہے تھے، جس سے مالیاتی فراڈ اور رقم کی غیر قانونی منتقلی کے خدشات بڑھ رہے تھے۔ ایجنسی نے اس بات پر زور دیا کہ یہ خدمات مالی تحفظ کے لیے ایک بڑا خطرہ ہیں۔NCCIA نے ایسی ایپلی کیشنز کی موجودگی کو بھی اجاگر کیا جو شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرتی ہیں، سم کارڈ اور موبائل نمبر کی تفصیلات حاصل کرنا ان کا ہدف ہوتا ہے۔ حکام نے خبردار کیا کہ ایسی ایپس پرائیویسی کی خلاف ورزیوں، حساس ڈیٹا کا غلط استعمال اور ممکنہ شناخت کی چوری کا باعث بن سکتی ہیں۔ غیر قانونی فہرست میں ان ایپس کا شامل ہونا غیر مجاز ڈیٹا اکٹھا کرنے کے خطرات کو واضح کرتا ہے،این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس سلسلے میں باضابطہ طور پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے رابطہ کیا ہے تاکہ ان ایپس کو فوری طور پر بلاک کیا جائے۔ حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ چوکس رہیں اور غیر تصدیق شدہ ایپس کو ڈاؤن لوڈ کرنے یا ان کے ساتھ رابطوں اور گیم کھیلنے سے گریز کریں ،کیونکہ خطرہ ہے کہ ان ایپس پر گیم کھیلنے یا ان پر رجسٹریشن سے جہاں ان کو مالی نقصان ہو سکتا ہے ،وہاں ان کا ذاتی ڈیٹا بھی دوسروں کے پاس جا سکتا ہے

Post navigation

Previous: مصنوعی ذہانت آواز سے محروم مریضوں کے لئے نعمت
Next: حکومت کا آئی ایم ایف سے وعدہ،کیا گاڑیاں بنانے والے پلانٹ بند کر دیں گے۔؟

Related News

housing.project4
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کیسے حاصل کریں ،اسٹیٹ بینک کی مکمل تفصیل پڑھیں اور جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

S.D. جولائی 22, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
murtaza.wahab
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

S.D. جون 28, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026