Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • اب 150سال تک جوان رہنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے ،روس کے سائنس دان کا دعویٰ
  • خاص رپورٹس

اب 150سال تک جوان رہنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے ،روس کے سائنس دان کا دعویٰ

S.D. اپریل 26, 2026
anti aging

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ)انسانی عمر اب 150 سال تک ہو گی ، سائنس نے دل کے ساتھ جسم بھی ہمیشہ جوان رہنے کا خواب پورا ہونے کا دعویٰ کر دیا،آنے والے دنوں میںبڑھاپے کو روکنے کی خواہش پوری ہونے کی امید بندھ گئی،جی ہاں ایک روسی سائنسدان نے یہ حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کی پہلی اینٹی ایجنگ دوا تیار کر لی ہے ،روس کے اخبار دی ماسکو ٹائم کی خبر کے مطابق روس نے خلیاتی بڑھاپے کو ہدف بنانے والی ‘اینٹی ایجنگ ویکسین’ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہےایک روسی سائنسدان نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ دنیا کی پہلی اینٹی ایجنگ دوا تیار کی جا رہی ہے ،یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب روس کے صدر پیوٹن نے چند ماہ قبل کہا تھا کہ انسان ایک دن 150 سال تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ کریملن کی سرپرستی میں جاری اس منصوبے کا مقصد بڑھاپے کے حیاتیاتی عمل کو سست کرنا ہے، اخبار کے مطابق روس کے نائب وزیر برائے سائنس و اعلیٰ تعلیم ڈینس سیکیرنسکی نے کہا کہ یہ تجرباتی علاج آر اے جی ای ریسیپٹر کو ہدف بنائے گا،۔ یہ دراصل جین تھراپی پر مبنی دوا ہے جس کا مقصد جسم میں خلیوں کی بڑھتی عمر کے عمل کو سست کرنا ہے، اور یہ ایک ایسے ریسیپٹر کو بلاک کرتی ہے جو عمر سے متعلق تبدیلیوں سے جڑا ہوا ہے، روسی وزیر نےکہا کہ ریج جین ایک ایسا ریسیپٹر ہے جس کے فعال ہونے سے خلیے کی عمر بڑھنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس جین کو بلاک کرنے سے، اس کے برعکس، خلیہ زیادہ دیر تک جوان رہ سکتا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد “دنیا کی پہلی جین تھراپی دوا” تیار کرنا ہے جو خاص طور پر اس ریسیپٹر کو بلاک کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہو۔یہ منصوبہ انسٹی ٹیویٹ آف ایجنگ بائیولوجی اینڈ میڈیسن کی جانب سے تیار کیا جا رہا ہے اور یہ روس کی وسیع حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کے تحت ملک میں بایوٹیکنالوجی تحقیق کو فروغ دیا جا رہا ہے، کیونکہ روس کو آبادی میں کمی اور تیزی سے بڑھتی عمر کی آبادی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔روس کے حکام نے طویل عمر سے متعلق تحقیق کو عوامی صحت کی ترجیح اور قومی اہمیت کا معاملہ قرار دینا شروع کر دیا ہے، جبکہ کریملن صحت مند زندگی کے دورانیے میں اضافے کے لیے سائنسی پروگراموں کو فروغ دے رہا ہے۔ واضح رہے کہ نائب وزیرِ اعظم پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ روس 2028 سے 2030 کے درمیان اینٹی ایجنگ دوا کی پیداوار شروع کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔انہوں نے کہا، “جو چیز کچھ عرصہ پہلے ہمیں ناقابلِ یقین مستقبل لگتی تھی، وہ اب حقیقت بنتی جا رہی ہے۔”یہ کام 2025 میں صدر پیوٹن کی ہدایت پر شروع کیے گئے قومی منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔اس پروگرام کا بجٹ 2 کھرب روبل ،تقریباً 26.4 ارب ڈالر سے زیادہ ہے،واضح رہے کہ روس کے صدر پیوٹن کی عمر اس وقت 73 سال ہے، اور روس کے بہت سے اعلیٰ عہدیداران بھی تقریباً اسی عمر کے ہیں۔ اس لئے وہ جلد از جلد اس منصوبے کی کامیابی چاہتے ہیں

Post navigation

Previous: توانائی بحران ، کاروباری برداری مستقبل سے مایوس، تازہ سروے میں تمام اہم اشاریے منفی ہیں
Next: پاکستان کی آٹو موبائل انڈسٹری بحال اور معیشت بہتر ہوئی ہے ،انڈس موٹرز کا منافع اور فروخت بڑھ گئی

Related News

housing.project4
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کیسے حاصل کریں ،اسٹیٹ بینک کی مکمل تفصیل پڑھیں اور جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

S.D. جولائی 22, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
murtaza.wahab
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

S.D. جون 28, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026