کراچی ( نیوزلیب رپورٹ)افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کے لئے اہم خبر،افغان بارڈر بند ہونے سے پھنسے سینکڑوں کنٹینرز کے لئے ریلیف کا اعلان،وزار ت تجارت پاکستان نے پورٹ پر پھنسے ملائشیاء اور ویتنام کے کنسائمنٹ کو ری ایکسپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے وزارت تجارت کی جانب سے ممبرکسٹمز آپریشن کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ویتنام اور ملائشیاء حکومت کی درخواست پر حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ایسے کنٹینرز جو کہ امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 کے پیرا 6 (4 ) کے تحت افغان ٹرائزٹ ٹریڈ کے لئے درآمد کئے گئے ہیں ،انھیں ضروری کاروائی کے بعد کسی بھی دوسرے ملک کی پورٹ کے لئے ری ایکسپورٹ کرنے کی سہولت دی جائے ،تاہم اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یہ کنسائمنٹ ویتنام اور ملائشیاء سے ہی امپورٹ ہو ئے تھے،
بزنس مین پینل پروگریسیو (بی ایم پی پی) کے سیکرٹری جنرل اورسابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز نے حکومت کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان بارڈر بند ہونے سے کاروباری برادری کو اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے ،سینکڑوں کنٹینرزہماری پورٹس پر کئی ہفتوں سے پھنسے ہیں ، ڈیمرج اور دیگر چارجز سے امپورٹرز کی لاگت ڈبل ہو گئی، کھانے پینے کی اشیاء خراب ہو چکی ہیں ،دونوں ممالک کے بارڈرزپر بھی صورتحال بہت تشویش ناک ہے ،کے پی کے اور بلوچستان کے ہمارے ٹریڈرز جو کہ اس کاروباری سے وابستہ ہیں وہ دیوالیہ ہو چکے ہیں ،خرم اعجاز نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ویتنام اور ملائشیاء کی طرح افغان ٹرائزٹ کے تمام کنسائمنٹ کو ری ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے
