Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • ایف پی سی سی آئی نے ملک کی کایا پلٹ دی،رشوت،بدعنوانی اور اقربا پروری میں حیرت انگیز کمی ،حقیقت یا مذاق۔؟
  • خاص رپورٹس

ایف پی سی سی آئی نے ملک کی کایا پلٹ دی،رشوت،بدعنوانی اور اقربا پروری میں حیرت انگیز کمی ،حقیقت یا مذاق۔؟

S.D. فروری 3, 2026
FPCCI-head-office-

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) پاکستان میں حیران کن تبدیلی، ملک بھر کی تجارت و صنعت کے نمائندہ ادارے نے ملک کی کایا پلٹ دی،فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے سروے میں 67 فیصد پاکستانیوں نے کبھی بدعنوانی نہیں دیکھی،73 فیصد کو کبھی رشوت دینے کی نوبت نہیں آئی ، ملک میںاقربا پروری 76 فیصد کے نزدیک ہے ہی نہیں ،یہ بات مذاق نہیں ، ایف پی سی سی آئی نے منگل کو سرکاری سرپرستی میں پاکستان میں شفافیت اور احتساب پر کروائے گئے سروے کے نتائج جاری کیئے ہیں ،اس سلسلے میں ایف پی سی سی آئی کیپیٹل ہاؤس، اسلام آباد میں تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال تھے جن کی موجودگی میں یہ سر وے جاری کیا گیا،جو کہ نہ صرف عوام کے لئے حیران کن ہے بلکہ بزنس کمیونٹی کے لئے شرمندگی کا باعث ہے ،سروے رپورٹ کے مطابق ایف پی سی سی آئی نے پاکستان میں شفافیت اور احتساب کے حوالے سے ملک گیر سروے رپورٹ جاری کی ہےجس میں بدعنوانی سے متعلق عوامی تاثر اور ذاتی تجربات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ سروے کے نتائج کے مطابق عوام کی اکثریت نے بدعنوانی کا ذاتی تجربہ نہ ہونے کی تصدیق کی جبکہ شہری علاقوں میں نظام پر اعتماد کی شرح نسبتاً بہتر ریکارڈ کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے 6018 افراد کی آراء شامل کی گئیں جن میں سے 67 فیصد رائے دہندگان نے بتایا کہ انہیں کسی بھی قسم کی بدعنوانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ اسی طرح 73 فیصد نے کہا کہ انہیں کبھی رشوت دینے کی نوبت پیش نہیں آئی جبکہ 76 فیصد افراد نے اقربا پروری سے واسطہ نہ پڑنے کی تصدیق کی۔سروے میں یہ بھی سامنے آیا کہ اگرچہ 68 فیصد افراد کے تاثر کے مطابق سرکاری اداروں میں رشوت ستانی عام ہے تاہم صرف 27 فیصد نے اعتراف کیا کہ ان سے ذاتی طور پر رشوت مانگی گئی۔ اسی طرح اقربا پروری کے بارے میں 56 فیصد کا تاثر منفی رہا مگر صرف 24 فیصد نے عملی طور پر اس کا سامنا ہونے کی بات کی۔رپورٹ کے مطابق شفافیت کے اشاریے میں اسلام آباد سرفہرست رہا جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا نے بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔ اینٹی کرپشن اداروں میں نیب کو سب سے مؤثر ادارہ قرار دیا گیا جبکہ ایف آئی اے ، وفاقی و صوبائی محتسب اور این سی سی آئی اے سے متعلق عوامی آگاہی میں بھی بہتری دیکھی گئی۔سروے کے نتائج کے مطابق شہری علاقوں میں بدعنوانی سے متعلق عوامی تاثر دیہی علاقوں کے مقابلے میں بہتر پایا گیا اور شہری آبادی میں مجموعی طور پر نظام پر اعتماد کی شرح زیادہ رہی۔ خواتین اور نوجوان نسل کے تجربات بھی بزرگوں کے مقابلے میں زیادہ مثبت رپورٹ ہوئے۔عوامی خدمات کے معیار کے حوالے سے نادرا کو سب سے بہتر ادارہ قرار دیا گیا جبکہ سرکاری ہسپتال، تعلیمی ادارے اور ٹریفک پولیس شفافیت کے حوالے سے نمایاں رہے۔رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ صرف 11 فیصد عوام کو حق معلومات قانون سے آگاہی حاصل ہے جبکہ بدعنوانی رپورٹ کرنے کے طریقہ کار سے 34 فیصد افراد واقف ہیں۔ اسی طرح “وسل بلور” تحفظ قوانین سے آگاہی کی شرح محض 15 فیصد رہی۔ماہرین کے مطابق سروے کے نتائج اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ عوامی تاثر اور زمینی حقائق میں نمایاں فرق موجود ہے اور شہری علاقوں میں نظام پر بڑھتا ہوا اعتماد اصلاحات کے مثبت اثرات کی علامت ہے۔

Post navigation

Previous: گولڈ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مشورہ
Next: انٹر نیشنل مارکیٹ ،سونا 5ہزار ڈالر فی اونس سےبڑھ گیا

Related News

housing.project4
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کیسے حاصل کریں ،اسٹیٹ بینک کی مکمل تفصیل پڑھیں اور جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

S.D. جولائی 22, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
murtaza.wahab
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

S.D. جون 28, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026