کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) سونے اور چاندی کی قیمت میں مسلسل اضافہ ،تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے،سرمایہ کاری کرنے والوں کی لاٹری ، عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی کشیدگی اور ڈالر بارے بے یقینی سے صورتحال گھمبیر ہو تی جا رہی ہے ،انٹر نیشنل مارکیٹوں میں بحرانی صورتحال ہے جس کے جلد ختم ہونے کے فی الحال امکانات نظر نہیں آتے،آل پاکستان صرافہ جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 212 ڈالر فی اونس کےاضافے سے 5293 ڈالر سے بڑھ کر 5505 ڈالر کی تاریخی بلندی پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی سونے کی قیمت ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اضافے 21200 روپے سے5 لاکھ 72 ہزار 862 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 18175 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 136 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے ،ایسوسی ایشن رپورٹ کے مطابق انٹر نیشنل مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.64 ڈالر فی اونس کے اضافے سے 117.00 ڈالر پر پہنچ گئی ہے جو کہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی سب سے زیادہ قیمت ہے،انٹر نیشنل مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں بھی چاندی کی قیمت 264 روپے کے اضافے سے 12 ہزار 175 روپے فی تولہ ہو گئی ہے
