Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • لال لال نہیں ، گولڈن زرد افریقن تربوز سے بھی لطف اٹھائیں پاکستان پہنچ گیا،
  • خاص رپورٹس

لال لال نہیں ، گولڈن زرد افریقن تربوز سے بھی لطف اٹھائیں پاکستان پہنچ گیا،

S.D. مئی 17, 2026
watermelon

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) افریقن تربوز پاکستان پہنچ گیا، لال لال نہیں اب گولڈن زرد تربوز بھی آپ کھائیں اور خوبانی جیسے لذید منفرد ذائقے کا لطف اٹھائیں ،میڈیا رپورٹس کے مطابق زر د گولڈن یا پیلا تربوز جوکہ بنیادی طور پر افریقی پھل ہے لیکن آجکل بڑے پیمانے پریہ امریکا،اسپین،جاپان،تھائی لینڈ اور انڈیا میں بھی کاشت ہو رہا ہے ، اب پنجاب کے ضلع حافظ آباد میںاس کی کاشت کا کامیاب شروع ہو گئی ہے جدید زرعی تحقیق کے تحت زرد تربوز کی کاشت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ تربوز کی یہ فصل مقبول ہورہی ہے،کاشتکاروں کے مطابق اس سیزن میں پہلی بارجدید اور مہنگے بیج کے ذریعے زرد تربوز کی کاشت کی گئی ہے۔ اس تربوز کی مٹھاس زیادہ، خوشبو منفرد اور ذائقہ روایتی تربوز سے مختلف ہے،یہ شہد اور خوبانی کے ذائقے سے ملتا ہے ۔کاشتکاروں کے مطابق زرد تربوز کے بیج اور اسکی کاشت پر اخراجات عام تربوز کے مقابلے میں زیادہ آئے ہیں، تاہم مارکیٹ میں اس کی طلب تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے باعث انہیں بہتر منافع کی امید ہے۔مقامی منڈیوں میں زرد تربوزشہریوں کی خصوصی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے۔شہریوں نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار اس رنگ کا تربوز دیکھا اور اس کا ذائقہ روایتی تربوز سے زیادہ منفرد اور مزیدار محسوس ہوا۔کاشتکاروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جدید زرعی سہولیات، سبسڈی اور سرپرستی فراہم کی جائے تاکہ اس نئی فصل کی کاشت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔ماہرین کے مطابق منفرد رنگ، خوش ذائقہ خصوصیات اور بڑھتی ہوئی طلب کے باعث حافظ آباد کا زرد تربوز مستقبل میں بین الاقوامی مارکیٹ تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،جو ملکی زراعت اور معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔حافظ ّآباد کے ساتھ ملک بھر کے شہری روایتی سرخ تربوز کیساتھ ساتھ زردتربوز کے منفرد، میٹھے اور رس بھرے ذائقے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں

Post navigation

Previous: چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیےبڑی خبر، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان
Next: کراچی کا ماحولیاتی نظام تباہی کے دہانے پر،حالیہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث50 ہزار درخت کاٹ دیئے گئے

Related News

gulishan.e,rufi
  • خاص رپورٹس

گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

S.D. مئی 23, 2026
citywithout.trees
  • خاص رپورٹس

کراچی کا ماحولیاتی نظام تباہی کے دہانے پر،حالیہ ترقیاتی منصوبوں کے باعث50 ہزار درخت کاٹ دیئے گئے

S.D. مئی 17, 2026
anti aging
  • خاص رپورٹس

اب 150سال تک جوان رہنے کا خواب پورا ہونے جا رہا ہے ،روس کے سائنس دان کا دعویٰ

S.D. اپریل 26, 2026

تازہ ترین

  • پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص
  • سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر
  • ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف
  • بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا
  • گلش روفی متاثرین کی عدالت میں انصاف کے لئے دہائیاں

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

film.city2
  • شوبزنس

پنجاب میں فلم سٹی کے لئے55ارب روپے مختص

S.D. جون 16, 2026
Minister.jamkhan2
  • پاکستان

سندھ میں پانی کی قلت سے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ کےنقصان کا امکان ،دادو اور بدین کا کاشت کار شدید متاثر

S.D. جون 11, 2026
uae4
  • پاکستان
  • دنیا

ایران امریکا جنگ کے باعث3 ہزار 500 پاکستانیوں کو دبئی سے نکالا گیا،حکومت کا انکشاف

S.D. جون 10, 2026
india and bangladesh
  • دنیا

بھارت میں بنگالی عتاب کا شکار،5ہزار کو بھارت نےملک بدر کر دیا

S.D. جون 9, 2026