Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیےبڑی خبر، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان
  • بزنس

چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیےبڑی خبر، میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری مزید آسان

S.D. مئی 14, 2026
secp1

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ )کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی کا بڑا فیصلہ،کم رسک میوچل فنڈ اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد بڑھا دی گئی،سہل اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے جبکہ سہولت اکاؤنٹس کی سرمایہ کاری حد 8 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کر دی گئی ،اس سلسلے میں جمعرات کو ایس ای سی پی نے ریگولیٹری فریم ورک میں ترمیم کا سرکلر جاری کر دیا،ایس ای سی پی کے مطابق اس فیصلے کا مقصدچھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری کو مزید آسان بنا نا ہے ۔سرکلر کے مطابق ایسٹ مینجمنٹ کمپنیوں میں فوری ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھولنے کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ بینک یا مالیاتی اداروں کے موجودہ صارفین کے لیے کے وائی سی کی شرط بھی ختم کردی گئی۔ اب چھوٹے سرمایہ کاروں کو کے وائی سی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔جدید بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے آن لائن اکاؤنٹ کھولنے کا عمل مزید آسان ہوگیا، کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاری آسان بنانے کے لیے ایس ای سی پی کی اصلاحات جاری ہے۔چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی تعداد 25 لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے، اصلاحات کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کیپٹل مارکیٹ میں شامل کرنا ہے، عوام کو سرمایہ کاری، منافع اور پاکستان کی معاشی ترقی کے ثمرات سے فائدہ ہوگا۔

Post navigation

Previous: میڈیکل تعلیم کے لئے حکومت کی نئی پالیسی،ڈاکٹر بننے کے خواہش مندوں کے لئے بڑی رکاوٹ۔
Next: لال لال نہیں ، گولڈن زرد افریقن تربوز سے بھی لطف اٹھائیں پاکستان پہنچ گیا،

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026