Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • بزنس
  • گل پلازہ بازار پولو گراؤنڈ سے ایکسپو سینٹر کراچی منتقل
  • بزنس

گل پلازہ بازار پولو گراؤنڈ سے ایکسپو سینٹر کراچی منتقل

S.D. مارچ 12, 2026
gull.plazabazar1

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ ) گل پلازہ بازار پولو گراؤنڈ سے ایکسپو سینٹر کراچی منتقل ، بازار کا افتتاح سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے کیا ،کراچی ایکسپو سینٹر میں گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے لیے عارضی بازار میں باقاعدہ تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا ہے۔ ایکسپو سینٹر کے 3 بڑے ہالز کو دکانداروں کے لیے مختص کیا گیا ہے جہاں تقریباً 500 اسٹالز لگائے گئے ہیں ،۔اس سے قبل دکانداروں کو پولو گراؤنڈ میں عارضی جگہ دی گئی تھی، تاہم کھلی جگہ ہونے اور دیگر وجوہات کے باعث تاجروں کو شدید تحفظات تھے اس لئے بہت سے دکانداروں نے وہاں کاروبار شروع نہیں کیا تھا،جس پر کراچی چیمبر کی کوششوں سے بازار کو ایکسپو سینٹر منتقل کر دیا گیا ، جمعرات کی شب شرجیل انعام میمن اور وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار کی افتتاحی تقریب میں آمد کے موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر اور بی ایم جی کے سربراہ زبیر موتی والا نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ دکانداروں کے لیے وفاقی اور سندھ حکومت کے اشتراک سے اسٹالز قائم کیے گئے ہیں اور آئندہ عید تک وہ اپنی دکانوں میں بحالی کے ساتھ کام کریں گے۔ کراچی چیمبر آف کامرس ہمیشہ تاجروں کے لیے ایک آئیکون رہا ہے اور ٹمبر مارکیٹ واقعے کے متاثرین کی مدد بھی اسی کے ذریعے کی گئی۔ سندھ حکومت نے متاثرین گل پلازہ کی مکمل مدد فراہم کی اور ہمیشہ تاجر برادری اور عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا ہے، باوجود اس کے کہ ہمارے خلاف منفی پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب شہر خطے کا کامیاب شہر بنے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کسی سے سیاسی اختلاف یا جھگڑا نہیں ہے، ہم نئے گورنر کو ویلکم کرتے ہیں، ہم گورنر کے ساتھ تعاون کریں گے، سب نے مل کر ملک کو آگے لے جانا ہے۔ وزیر داخلہ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ پولیس کی تعیناتی کو بہتر بنانے کے لیے غیر ضروری سیکورٹی واپس لی جا رہی ہے اور رمضان کے موقع پر یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عوامی تحفظ اور انتظام کو بہتر بنایا جا سکے۔ زبیر موتی والا نے بتایا کہ فریال تالپور نے گل پلازہ کے متاثرین کی معاونت میں اہم کردار ادا کیا، متاثرہ دکانداروں کے لیے وہی جگہ گل پلازہ میں دوبارہ فراہم کی جائے گی ، سندھ حکومت اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایکسپو سینٹر کے چارجز معاف کیے۔

Post navigation

Previous: تاجروں اور صنعت کاروں کے حق میں ایف ٹی اوظفر حجازی کا بولڈ فیصلہ
Next: پاکستان کے بڑے شہروں میں آئندہ ہفتے 5جی کے پائلٹ منصوبے شروع ہو جائیں گے

Related News

ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
freelance
  • بزنس
  • پاکستان

فری لانسر کی برآمدی آمدنی نے کئی روایتی شعبوں کو پیچھے چھوڑ دیا ،1.78 ارب ڈالر کا زر مبادلہ کما کر تاریخ رقم کر دی

S.D. جولائی 20, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026