کراچی (نیوزلیب )ایم جی موٹر نے اپنی ڈبل کیبن ایم جی یو 9 پاکستان میں متعارف کرا دی ہے ،گاڑی کی بکنگ کا آغاز کر دیا ہے ، نئے سال کے شروع میں دستیاب ہو گی ، ایم جی موٹرپاکستان نے ہائی لگژری پک اپ سیگمنٹ میں ایم جی یو 9متعارف کرادی ہے۔ اس سلسلے میں کمپنی نے ملک بھر میں گاڑی کی پری بکنگ کا آغاز کردیاہے ،گاڑی فروری 2026سے صارفین کو ڈیلیور کی جائے گی،کمپنی نےپاکستان میں گاڑی کے مختلف ماڈلز کی قیمت 98 لاکھ سے ایک کروڑ 20 لاکھ روپے تک رکھی ہے ۔ایم جی نے آسٹریلیا کے بعد دنیا میں دوسری مارکیٹ کے طورپر پاکستان میں ایم جی یو 9متعارف کرائی ہے جوکہ پاکستانی صارفین کیلئے عالمی معیار کی جدید گاڑیاں متعارف کرانے کے ایم جی کے عزم کی عکاسی ہے۔ ایم جی یو 9طاقتور، جدید اور آف روڈ موبلیٹی کی نمائندگی ہے جو جدید انجینئرنگ، پریمیم کاریگری اور ایڈوانسڈ فور ضرب فور کی قابلیت کو یکجا کرتے ہوئے عالمی معیار کی بہترین پک اپس میں سے ایک ہے۔ ایم جی9ایک مضبوط یونی باڈی پلیٹ فارم پر بنی ایک اعلیٰ معیارکی پک اپ پاور اور استعداد کی حامل ایس یو وی ہے۔گاڑی کے بیرونی ڈیزائن میں بولڈ جیومیٹرک سرفیسز،انرجی میٹرکس گرل، 7سائز کی ایل ای ڈی ،ڈی آر ایل ایس ، ٹرپل لینس میٹرکس ہیڈ لائٹس اور 20انچ کے سائیکلون فورس الائے وہیل شامل ہیں۔ ایم جی 9میں نصب جدید 2.5لیٹر ٹربو انجن 160کلو واٹ پاور اور 520 این ایم ارک فراہم کرتاہے۔یہ طاقتور کارکردگی زیڈ ایف کی 8اسپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمیشن کے ذریعے ڈرائیونگ کو بہترین کنٹرول دیتی ہے۔ ایم جی U9میں سیکیوریٹی کیلئے 5اسٹا ر اے این سی اے پی ریٹنگ، 7ایئر بیگز،لیول 2 اے ڈی اے ایس اور بوش کے جدید اسٹیبلٹی کنٹرول سسٹمز شامل ہیں۔ ایم جی یو 9میں پریمیم میٹریلز اور اعلیٰ کوالٹی کے ساتھ ایک بہترین کیبن ہے۔ اس میں 12.3انچ کی ڈبل ڈیجیٹل ڈسپلے، وائرلیس ایپل کارپلے اور اینڈرائیڈ آٹو، 8اسپیکرز، جے بی ایل ساؤنڈ سسٹم، وائرلیس چارنگ،پینورامک سن روف اور دیگر آرام دہ فیچرز شامل ہیں۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹیکنالوجی، پرفامنس،سیکیوریٹی، مضبوط آ ف روڈ صلاحیت کے ساتھ ایم جی 9پاکستان میں لگژری پک اپس کیٹگری میں ایک اہم قدم ہے۔ جوطاقت،سہولت اور اسٹائل کے ساتھ جدید ایڈونچر اور پریمیم لائف اسٹائل رکھنے والے صارفین کیلئے ایک جامع اور متوازن انتخاب ہے۔
