کراچی ( نیوز لیب رپورٹ) پاکستان میں گیس کی قلت اور لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ،قطر کا ایل این جی شپ آبنائے ہرمز عبور کر کے کراچی کی پورٹ قاسم کے قریب پہنچ گیا، انٹر نیشنل چینل الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کی کمپنی کے زیرِ انتظام چلنے والا مائع قدرتی گیس (ایل این جی) بردار جہاز آبنائے ہرمز عبور کرکے پاکستان کی جانب روانہ ہو گیا ہے۔ اوپن سورس ٹریکنگ پلیٹ فارم “مرین ٹریفک” کے نیویگیشنل ڈیٹا کے مطابق، علاقائی تنازع شروع ہونے کے بعد یہ پہلی تصدیق شدہ گزرگاہ ہے۔ایل این جی بردار جہاز “الخرائطیات” قطر کی راس لفان صنعتی بندرگاہ سے روانہ ہوا اور شپنگ ڈیٹا، جس کا حوالہ الجزیرہ نے دیا، کے مطابق یہ کراچی کی پورٹ قاسم پر اپنا کارگو اتارنے والا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اپنی گیس کمی کی ضرورت پوری کرنے کے لئے قطر سے ایل این جی منگواتا ہے لیکن 28 فروری سے ایران امریکا جنگ کے باعث قطر سے ایل این جی کی سپلائی معطل تھی جس کی وجہ سےملک میں ایک جانب بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوںکو گیس کی سپلائی کم کی گئی تو دوسری جانب گھریلو صارفین کے لئے گیس لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کیا گیا ،تاہم اب امید ہے کہ گیس لوڈ شیڈنگ کا یہ مسئلہ حل ہونے جا رہا ہے
