Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
pta.logo2

کراچی ( نیوز لیب رپورٹ ) سیلولر موبائل صارفین کے لئے بڑی خبر ،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نےصارفین کے مفاد میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 6 ماہ مقرر کر دی ہے،ایسے غریب صارفین جوکہ اپنا بیلنس لمبے عرصے تک چلانا چاہتے ہیں ان کے لئے پی ٹی اے نے سہولت فراہم کرتے ہوئے بیلنس کی مدت 180 دن مقرر کردی ہے ،اس فیصلے کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے تمام موبائل آپریٹرز پر ہوگا۔پی ٹی اے کے مطابق اگر بیلنس کی میعاد ختم بھی ہو جائے تو صارف کی جانب سے نیا ،ری چارج، کرانے پر پرانا بیلنس خودکار طور پر صارف کو واپس مل جائے گا۔ پی ٹی اے نے اس اقدام کو صارفین کے حقوق کے تحفظ اور ملک میں منصفانہ کاروباری ماحول کے فروغ کے عزم کا اظہار قرار دیا ہے۔پی ٹی اے کے مطابق اس فیصلے سے لاکھوں پری پیڈ صارفین کو فائدہ پہنچے گا،صارفین کو ان کے غیر استعمال شدہ بیلنس سے مستقل محرومی سے بچانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔پی ٹی اے کے مطابق پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں تقریباً 97 فیصد سیلولر موبائل صارفین پری پیڈ ہیں۔ غیر استعمال شدہ بیلنس کی ضبطی بالخصوص کم آمدنی والے صارفین کو متاثر کرتی ہے اور انہیں براہِ راست مالی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔فیصلے کے تحت تمام سیلولر موبائل آپریٹرز کو کسی بھی رقم کے ری چارج یا بیلنس کے لیے کم از کم 180 دن کی بیلنس ویلیڈیٹی فراہم کرنا ہوگی۔پی ٹی اے نے مزید ہدایت کی ہے کہ سم کی فعال مدت کے دوران اگر کسی صارف کا بیلنس ختم ہو جائے تو اگلے ری چارج پر اسے خودکار طور پر بحال کرکے دوبارہ قابلِ استعمال بنایا جائے۔آپریٹرز کو اس فیصلے پر عمل درآمد کے دوران غیر منصفانہ تجارتی طریقے اختیار کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔یہ فیصلہ ریگولیٹر کو موصول ہونے والی متعدد شکایات کے بعد کیا گیا، جن میں صارفین نے ویلیڈیٹی مدت ختم ہونے کے بعد اپنے غیر استعمال شدہ پری پیڈ بیلنس سے محروم کیے جانے کی شکایات کی تھیں۔ صارف کے ری چارج پر پری پیڈ بیلنس سم کی فعال مدت تک برقرار رہے گا ، پی ٹی اے کے مطابق یہ طریقہ کار ملکی اور بین الاقوامی بہترین طریقوں سے ہم آہنگ ہے۔

Post navigation

Previous: جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
Next: ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

Related News

Malik-Khuda-Bakhsh.2
  • بزنس
  • پاکستان

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات ناکام،15 اگست کو پیٹرول پمپ بند کر دیں گے،حکومت کاسخت کاروائی کا عندیہ

S.D. اگست 13, 2026
secp new1
  • بزنس
  • پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں سود سے پاک سرمایہ کاری کے خواہش مند افراد کے لئے مزید سہولت فراہم کر دی گئی

S.D. اگست 13, 2026
kpt2
  • پاکستان

پی اے سی ، کے پی ٹی میں غیر قانونی بھرتیوں کے ذمہ دار افسران کے خلاف کاروائی کا حکم

S.D. اگست 6, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026