Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • خاص رپورٹس
  • ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستانیوں کی 2 کروڑ 81 لاکھ ویڈیو حذف کیں ۔کیوں جانیئے ؟
  • خاص رپورٹس

ٹک ٹاک نے 3 ماہ میں پاکستانیوں کی 2 کروڑ 81 لاکھ ویڈیو حذف کیں ۔کیوں جانیئے ؟

S.D. جنوری 19, 2026
socialmedia5

کراچی ( نیوزلیب رپورٹ )ٹک ٹاک نے سال 2025ءکی تیسری سہ ماہی( جولائی سےستمبر) کے دوران،پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کیں،ان میں سے 30 فیصد کو بالغ افراد سے تعلق رکھنے والی ( یعنی فحش ) اور 34.4 فیصد ترمیم شدہ یا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کنٹینٹ کے طور پر شناخت کی گیا ،ٹک ٹاک کی جانب سے میڈیا کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2025ء کی تیسری سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کر دی ہےجس سے ٹک ٹاک کے صارفین کو ایک محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔ ماہ جولائی سے ستمبر 2025ء کے عرصہ کے اعداد و شمار پر مشتمل یہ رپورٹ اُن پیشگی اقدامات کی تفصیل فراہم کرتی ہے جو ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کی نشاندہی اور اُسے حذف کرنے کے لیے کیےہیں تاکہ اپنی عالمی کمیونٹی کے لیے ایک مثبت تجربہ یقینی بنا سکے۔ٹک ٹاک نے ،سنہ 2025ءکی تیسری سہ ماہی کے دوران،پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 28,198,284 ویڈیوز حذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر کنٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.8 فیصد کی بلند ترین سطح پر رہی جبکہ اُن میں سے 95.9 فیصد ویڈیوز، اپ لوڈ کیے جانے کے،24 گھنٹوں کے اندر حذف کی گئیں۔ ٹیکنالوجی جس طرح ان کاموں کا زیادہ تر حصہ سنبھال رہی ہے، پلیٹ فارم کے تحفظ پر مامور ہماری ٹیمیں اُن شعبوں پر زیادہ وقت صرف کر تی ہیں جہاں انسانی فیصلوں کی ضرورت ہوتی ہے، مثلاً اپیلوں کا جائزہ لینا، بیرونی ماہرین سے رہنمائی حاصل کرنا، اور تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر مؤثر ردِعمل ظاہر کرنا۔اس سہ ماہی کے دوران، عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 204 ملین (204,534,932) ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کُل کنٹنٹ کا تقریباً 0.7 فیصد بنتا ہے۔ حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 186,608,081 ویڈیوز نشاندہی کرنے والی خودکار ٹیکنالوجیز کی نشاندہی پر ہٹائی گئیں تاہم، مزید جائزے کے بعد 8,950,735 ویڈیوز بحال کر دی گئیں۔ پیشگی طور پر کنٹنٹ حذف کرنے کی شرح 99.3 فیصدرہی، اور نشان دہی کیے گئے کنٹنٹ میں سے 94.8 فیصدویڈیوز پوسٹ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردی گئیں۔ٹک ٹاک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے، اس سہ ماہی کے دوران پلیٹ فارم نے 118,618,399 جعلی اکاؤنٹس کو حذف کیا اور ساتھ ہی مزید 22,226,542 ایسے اکاؤنٹس بھی حذف کیے جن کے بارے میں شبہ تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر صارفین کے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حذف کی گئیں مجموعی ویڈیوز کا ایک نمایاں حصہ یعنی 30فیصد، ایسے حساس یا بالغ افراد سے تعلق رکھنے والے موضوعات پر مشتمل تھا جو ٹک ٹاک کی کنٹنٹ سے متعلق پالیسیوں سے ہم آہنگ نہیں تھا۔ مزید 15.7 فیصد ویڈیوز نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیارکی خلاف ورزی کی تھی، جبکہ 2.7 فیصد ویڈیوز نے رازداری اور سیکیورٹی سے متعلق رہنما اصولوں کی خلاف ورزی پر حذف کی گئیں۔ اس کے علاوہ، حذف کی گئی ویڈیوز میں سے 32.9 فیصد کی غلط معلومات کے طور پر نشاندہی کی گئی جبکہ 34.4 فیصد ویڈیوز کو ترمیم شدہ میڈیا اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ کنٹنٹ کے طور پر شناخت کیا گیا۔

Post navigation

Previous: سونے اور چاندی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لئے اچھی خبر
Next: سونے اور چاندی کی قیمت نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

Related News

housing.project4
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت قرض کیسے حاصل کریں ،اسٹیٹ بینک کی مکمل تفصیل پڑھیں اور جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھائیں

S.D. جولائی 22, 2026
1122
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

ریسکیو 1122 اہلکاروں کے لئےبڑی خبر،سندھ حکومت کا فلاحی پیکج

S.D. جولائی 7, 2026
murtaza.wahab
  • پاکستان
  • خاص رپورٹس

کراچی کے تمام رجسٹرڈ واٹر ٹینکرز پر جدیدبارکوڈ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

S.D. جون 28, 2026

تازہ ترین

  • سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی
  • ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟
  • گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ
  • کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او
  • افغان طالبان نے اسماعیلی برادری کے 33جماعت خانے بند کر دیئے،سرینا ہوٹل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

mehran.highway2
  • پاکستان

سندھ حکومت نے مہران ہائی وے پر ٹول ٹیکس عائد کر دیا،،2ارب 14 کروڑ کی سالانہ آمدن ہو گی

S.D. اگست 5, 2026
ssgc4
  • بزنس
  • پاکستان

ایس ایس جی سی اور ایس این جی پی ایل کو تقسیم کرنے کا منصوبہ،بوجھ صارفین پر پڑے گا ؟

S.D. اگست 5, 2026
goods.trasport2
  • بزنس
  • پاکستان

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے 8 اگست سے ہڑتال کا اعلان کردیا ، وفاقی وزیر پیٹرولیم پرویز علی ملک سے استعفیٰ کا مطالبہ

S.D. اگست 3, 2026
custom3
  • ایف بی آر
  • ٹریڈ سیاست

کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن غیر قانونی ہے ،کسٹمز میں نمائندگی کی اہل نہیں،ڈی جی ٹی او

S.D. اگست 1, 2026