Skip to content
NewsLab

NewsLab

Primary Menu
  • پاکستان
  • سیاست
  • بزنس
    • ٹریڈ سیاست
    • ایف بی آر
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • ٹیکنالوجی
  • شوبزنس
  • صحت
  • جرم و سزاء
  • عوامی رائے
  • رابطہ کریں
  • About us
  • Home
  • پاکستان
  • پاکستان میں ایشیائی بھینس کانگریس منعقد کرنے کا فیصلہ
  • پاکستان

پاکستان میں ایشیائی بھینس کانگریس منعقد کرنے کا فیصلہ

S.D. جون 25, 2026
buffalo1

لاہور( نیوزلیب رپورٹ) پاکستان میں ایشیائی بھینس کانگریس منعقد کرنے کا فیصلہ،بھینس کی خوبصورتی کے مقابلے بھی ہونگے ، پاکستان کی لائیوسٹاک و ڈیری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے گا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان 18 سال کے طویل وقفے کے بعد ایشیائی بھینس کانگریس کی میزبانی کرنے جا رہا ہے، جو ملک کے لائیوسٹاک، بھینس بانی اور ڈیری شعبوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ 12ویں ایشیائی بھینس کانگریس اور ڈیری ایشیا ایکسپو 2027 کا انعقاد 14 سے 16 اکتوبر 2027 تک کیا جائے گا۔اس سلسلے میں یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود ربانی کی زیرِ صدارت بدھ کے روز پہلا اجلاس منعقد ہوا۔جس میں پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا، پروفیسر ایمریٹس ڈاکٹر نسیم احمد، ڈی جی ایکسٹینشن لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب ڈاکٹر سید ندیم بدر، ایشین بفیلو ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ایم اعجاز، مختلف کمیٹیوں کے کنوینرز و سیکریٹریز، محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے نمائندگان اور ڈیری ایشیا ایکسپو کے منتظمین نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایشین بفیلو ایسوسی ایشن کے صدر نے بتایا کہ ایشیائی بھینس کانگریس کو ڈیری ایشیا ایکسپو کے ساتھ منسلک کیا جائے گا تاکہ تحقیق، تعلیمی اداروں، صنعت، کسانوں، کاروباری شخصیات، پالیسی سازوں اور دیگر اہم شراکت داروں کے درمیان روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔اجلاس میں کانگریس کے مجوزہ موضوع، سرکاری لوگو اور آفیشل ویب سائٹ کی تیاری پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔شرکاء نے مالیاتی انتظام، وسائل کے حصول، اسپانسرشپ کے مواقع اور بین الاقوامی مندوبین، سائنس دانوں، صنعت سے وابستہ افراد اور لائیوسٹاک ماہرین کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف حکمت عملیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اجلاس کے شرکاء نے تجویز دی کہ بھینس کے دودھ اور خوبصورتی کے مقابلوں سمیت لائیوسٹاک سے متعلق اہم سرگرمیوں کو کانگریس کا حصہ بنایا جائے تاکہ عوامی دلچسپی میں اضافہ ہو، مقامی مویشی نسلوں کو فروغ ملے اور پاکستان کی لائیوسٹاک و ڈیری صلاحیتوں کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایشیائی بھینس کانگریس اور ڈیری ایشیا ایکسپو 2027 کو ایک تاریخی بین الاقوامی تقریب بنایا جائے گا، جو پاکستان اور خطے میں بھینسوں پر تحقیق، ڈیری شعبے میں جدت، صنعت و تعلیمی اداروں کے باہمی روابط اور پائیدار لائیوسٹاک ترقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Post navigation

Previous: سرمایہ کاری کے نام پر فراڈ کرنے والوں کے خلاف نیب اور ایس ای سی پی نے ہاتھ ملا لیا،
Next: لاہور میں ایم کیو ایم نہیں تھی اس لئے وہاں ترقی ہوئی،اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے لوگ آئندہ الیکشن میں سکڑ جائیں گے۔سعید غنی

Related News

pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
Malik-Khuda-Bakhsh.2
  • بزنس
  • پاکستان

حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز کے مذاکرات ناکام،15 اگست کو پیٹرول پمپ بند کر دیں گے،حکومت کاسخت کاروائی کا عندیہ

S.D. اگست 13, 2026
secp new1
  • بزنس
  • پاکستان

اسٹاک مارکیٹ میں سود سے پاک سرمایہ کاری کے خواہش مند افراد کے لئے مزید سہولت فراہم کر دی گئی

S.D. اگست 13, 2026

تازہ ترین

  • مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ
  • ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،
  • موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی
  • جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا
  • کاروباری خواتین کے لئے خوش خبری، خواتین کو قرض کی ادائیگی کے لئےآئی ایف سی نے پاکستانی بینک کو ایک کروڑ ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،

Categories

  • Uncategorized
  • ایف بی آر
  • بزنس
  • پاکستان
  • ٹریڈ سیاست
  • ٹیکنالوجی
  • جرم و سزاء
  • خاص رپورٹس
  • دنیا
  • سیاست
  • شوبزنس
  • صحت
  • عوامی رائے

You may have missed

CTD.sindh
  • جرم و سزاء

مولانا عبداللہ،مفتی جمیل اور مفتی شامزئی کا قاتل گرفتار کرنے کا دعویٰ

S.D. اگست 28, 2026
mian.adrees.fpcci
  • بزنس
  • جرم و سزاء

ایف پی سی سی آئی کا اپنے سابق صدر میاں محمد ادریس کو ہراساں کرنے پر شدید احتجاج، ناروا سلوک کے خلاف ایگزیکٹو کمیٹی کی متفقہ قرارداد منظور ،،ایف آئی اے نے ستارہ گروپ کے مالکان اور فیسکو افسران پر 11.96 ارب روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے ،

S.D. اگست 28, 2026
pta.logo2
  • پاکستان
  • ٹیکنالوجی

موبائل فون صارفین کے لئے خوش خبری،پی ٹی اے نے صارفین کے مفاد میں پری پیڈ موبائل بیلنس کی مدت 6 ماہ مقرر کر دی

S.D. اگست 27, 2026
germany1
  • دنیا

جرمن حکومت نے 23 افغانوں کو طالبان کے حوالے کر دیا،جرمنی سے ملک بدر کئے جانے والوں کو چارٹر طیارے پر کابل بھیجا گیا

S.D. اگست 26, 2026